گوادر – صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے رات گئے حملے میں چھ مزدوروں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔ مقامی حکام نے بتایا کہ حملہ تربت شہر کے سیٹلائٹ علاقے میں ہوا، جو ایران کی سرحد سے 120 کلومیٹر (75 میل) مشرق میں واقع ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے مقامی ٹھیکیدار نصیر کے زیر تعمیر مکان میں گھس کر گھناؤنا جرم کیا جس سے چھ مزدور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ “چھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ باقی دو شدید زخمی ہیں۔” مقامی پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے پنجاب کے رہنے والے تھے۔“حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں چھاپے مارے گئے”۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی خان ڈومکی نے تربت میں مزدوروں پر حملے اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مزید پڑھیںنائیجیریا: مسلح افراد کی مسجد میں فائرنگ سے 7 نمازی شہید
ابوجہ – نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے دور دراز کے گاؤں کی مسجد میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب بڑی تعداد میں نمازی عبادت کر رہے تھے۔ ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہوگئے۔ کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں دو نمازیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں