صفحہ اول / Tag Archives: میڈیا رپورٹس

Tag Archives: میڈیا رپورٹس

اسرائیلی جارحیت 16ویں روز بھی جاری، شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ – اسرائیلی جارحیت16ویں روز بھی جاری ہے، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،شہید ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 7سو 47ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں کے ایک کیفے کو نشانہ بنایا ، جہاں لوگ کھانا خریدنےمیں مصروف تھے، شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں،اسرائیلی درندگی میں اب تک 15 ہزار 9سو97افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاسپورٹس برآمدگی پر کمیٹی قائم

اسلام آباد – سعودی عرب میں 12ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفی جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکریٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔ کمیٹی 15دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی اور کمیٹی سعودی عرب بھیجے جانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی،ذرائع کے مطابق سیکشن افسر وزارت داخلہ سیپ جان نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ پریکٹس ایکٹ قانون کے مطابق قرار، مخالفت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد – سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایکٹ کو قانون کے مطابق قراردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ تاخیر کے لیے معذرت چاہتے ہیں، فیصلہ ٹیکنیکل تھا، وقت لگا، اٹارنی جنرل نے ایکٹ کے حق میں دلائل دیئے، ’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجر ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو ساڑھے پانچ بجے سنائے جانے کا کہا گیا تھا تاہم فیصلہ ساڑھے چھ بجے سنایا گیا جو کہ چیف جسٹس نے سنایا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا،فیصلہ 10اور 5کے تناسب سے ہے، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس منیب اختر نے فیصلے سے اختلاف کیا،جسٹس شاہد وحید نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا، ایکٹ آئین کے مطابق ہے۔ خیال رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نافذ ہوگیا۔

مزید پڑھیں

کینیڈین حکومت کا دفاعی بجٹ میں ایک ارب ڈالر کمی پر غور

کینیڈین حکومت کی جانب سے اپنے دفاعی بجٹ میں ایک ارب ڈالر کمی پر غور کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین جنگ کے باوجود کینیڈین حکومت دفاعی اخراجات میں کمی کرےگی کیونکہ دفاعی بجٹ میں کمی کینیڈین حکومت کی اخراجات میں کٹوتی مہم کا حصہ ہے جس کے بعد کینیڈا کا اگلے برس دفاعی بجٹ 26 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ نیٹو رکن کینیڈا نے دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 2 فیصد کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی جب کہ کینیڈا کا پچھلے برس دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد تھا۔

مزید پڑھیں

افریقی ملک گبون میں فوجی بغاوت، صدر نظر بند

افریقی ملک گبون میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے صدر کو نظر بند کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج کی سینئر قیادت نے سرکاری ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں کہا کہ فوج نے تمام اختیارات حاصل کرلیے ہیں اور الیکشن کو معطل کردیا ہے۔ گبون کی عسکری قیادت نے کہا کہ حالیہ انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اس لیے انہیں معطل کردیا گیا ہے جب کہ تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کرکے ملکی سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ عسکری قیادت نے کہا کہ وہ ملک کی تمام سکیورٹی اور دفاع فورسز کے نمائندے ہیں جب کہ گبون کے لوگوں کے نام پیغام ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اس حکومت کا خاتمہ کرکے امن کا دفاع کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گبون کے سرکاری ٹی وی نے حال ہی میں ملک میں ہونے والے متنازع الیکشن میں علی بونگو کی تیسری مرتبہ کامیابی کا اعلان کیا تھا۔ گبون کے الیکشن سینٹر کے مطابق علی بونگو نے الیکشن میں 64.27 فیصد ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدمقابل البرٹ اوندو نے 30.77 فیصد ووٹ لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گبون کی اپوزیشن نے ملک میں ہونے والے الیکشن کو فراڈ قرار دیا تھا۔ ملک میں فوجی بغاوت کرنے والے فوجی افسر نے کہا کہ صدر علی بونگو کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ اور ڈاکٹرز بھی موجود ہیں جب کہ صدر کے ایک بیٹے کو بغاوت کے الزام میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق

کراچی – سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک ختم جبکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد جسٹس (ر) مقبول باقر سندھ کے آٹھویں نگراں وزیر اعلیٰ ہونگے، نگراں وزیراعلی کی حلف برداری تقریب کل گورنر ہاؤس میں ہوگی،حلف برداری تقریب کے بعد چیف سیکریٹری نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں