صفحہ اول / Tag Archives: میڈیا کے مطابق

Tag Archives: میڈیا کے مطابق

تربت میں بم دھماکہ: 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

تربت – بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق دھماکے میں گاڑی میں سوار افراد کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جاتا ہے جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پولیس نے دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں

افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانوں کو بلیک میل اور ان کی جائیدادوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن کے معاملے پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے اس معاملے میں افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لے کر ان کی واپسی کا طریقۂ کار طے کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر قانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے، مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ان کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے لیے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دوطرفہ مذاکرات کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ : فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی

اسلام آباد – سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ میڈیا کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے اس حوالے سے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ یکم نومبر کو فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، الیکشن کمیشن، آئی بی سمیت دیگر نے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں

سانحہ 9 مئی میں ملوث سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع

اسلام آباد – وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہوچکا ہے۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکم کے جواب میں عدالت میں تحریری جواب جمع کروایا، سپریم کورٹ کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمان کےمفادات کے تحفظ کیلئےٹرائل ضروری ہے، ٹرائلز سے نتیجہ اخذ کیا جائے تاکہ جو ملزمان ملوث نہیں انہیں بری کیا جا سکے۔ تحریری جواب میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ملزمان کے ٹرائل سپریم کورٹ کی کارروائی کے نتائج سے مشروط رہیں گے، جواب کے مطابق ملزمان کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت مجموعی طور پر 102 افراد کو فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق زیر حراست افراد میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی، کور کمانڈر ہاؤس لاہور، پی اے ایف بیس میانوالی پر حملہ کرنے والے ملزمان شامل ہیں، آئی ایس آئی اسٹیبلشمنٹ سول لائنز فیصل آباد، آئی ایس آئی کنٹونمنٹ، سیالکوٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف درخواستوں پرکل سماعت کریگا، گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ عدالت کو آگاہ کیے بغیر ٹرائل شروع نہیں ہوگا۔ اٹارنی جنرل کی یقین دہائی کو سپریم کورٹ نے 3 اگست کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں بھی شامل کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ: …

مزید پڑھیں

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

اسلام آباد – پی آئی اے کا مالی بحران انتہائی سنگی ہو گیا ہے جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ میڈیا کے مطابق ماضی میں دنیا کی نمبر ایک فضائی کمپنی کے طور پر مانی جانے والی پی آئی اے کا مالی بحران اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ اب اس میں اندرون ملک فضائی آپریشن جاری رکھنے کی بھی سکت نہیں رہی ہے اور اندرن ملک پروازوں کا آپریشن بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ اندرون ملک مختلف شہروں کو جانے والی 16 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

بجلی کے اضافی بل، مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد – ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بجلی کے بھاری بھر کم بل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ تاجر برادری کی جانب سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ میڈیا کے مطابق معاشی حب کراچی میں کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے، پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے، اورنگی ٹاؤن، شیرشاہ، داؤد چورنگی کے علاقوں میں شہری احتجاج کر رہے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان پیرمحل، ڈسکہ، ناروال، ٹبہ سلطان پور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے، سوات، مالاکنڈ، چمن اور کوئٹہ میں بھی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں۔ کراچی کے تاجروں کی جانب سے جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے، تنظیم تاجران، انجمن تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجلی، پٹرول نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیاگیا تو ملک بھر میں مظاہرے کرینگے، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ تاجر بجلی بلز، بھاری ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف کاروبار بند رکھیں۔ شیخوپورہ میں انجمن تاجران کے دونوں گروپوں کی جانب سے آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، سول سوسائٹی، تاجربرادری اور وکلا تنظیموں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جائے گا۔ پشاور میں بھی بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شٹر ڈاؤن کی جارہی ہے، پشاور بار ایسوسی ایشن نے بھی آج مہنگائی کے خلاف احتجاج …

مزید پڑھیں

کینجھر جھیل کے قریب وین اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ – ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل کے قریب ماہی گیروں کی وین اور ٹرک کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق چلیا اور کینجھر جھیل کے درمیان قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا۔وین کے مالک اور ایک اور شخص کو نازک حالت میں کراچی بھیجا گیا تاہم دونوں زخمیوں کو کراچی لے جانے والی ایمبولینس مہنگائی کے خلاف احتجاج میں گھگھر پھاٹک کے قریب پھنس گئی اور تاخیر سے اسپتال پہنچنے کے باعث دونوں زخمیوں نے دم توڑ دیئے۔

مزید پڑھیں

نگران حکومت نے بجلی بلوں کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد – پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق نگراں حکومت نےمہنگی بجلی سے پریشان عوام پرپیٹرول بم گرادیا ہے،قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہو گا۔

مزید پڑھیں