صفحہ اول / Tag Archives: نئی دہلی

Tag Archives: نئی دہلی

امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ: جوبائیڈن نے اسپتال حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دیدی

نئی دہلی – غزہ کے ایک اسپتال میں حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادتوں کے اگلے ہی روز امریکی صدر جوبائیڈن صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو بدو ملاقات بھی کی جس میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے یہ دورہ غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 فلسطینیوں کی شہادت کے اگلے روز کیا ہے اور صدر جوبائیڈن اس سفاکانہ عمل پر اسرائیل کی مذمت کرنے کے بجائے اظہار یکجہتی کرنے پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے ملاقات میں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی اور خارجہ معاملات میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ حماس کے حملے میں مارے جانے والے 1700 سے زائد اسرائیلیوں کی اموات پر نیتن یاہو سے تعزیت بھی کی۔ تاہم امریکی صدر نے اسرائیل کی بمباری میں شہید ہونے والے 3 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں جن میں ایک ہزار سے زائد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں پر مجرمانہ چپ سادھے رکھی۔ امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ اسپتال میں حملے میں اسرائیل نہیں بلکہ دوسری قوت ملوث ہیں۔ ان کا اشارہ حماس کی جانب تھا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے بھی یہی دعویٰ کیا تھا کہ متعدد انٹیلی جنس ذرائع سے پتا چلا ہے کہ حماس کی اتحادی تنظیم …

مزید پڑھیں

بھارت میں برفیلی جھیل پھٹنے سے 22 فوجیوں سمیت 120 افراد بہہ گئے، 14 ہلاک

نئی دہلی – بھارتی ریاست سکم میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں برفانی جھیل پھٹ گئی اور یخ بختہ سیلابی ریلا رہائشی علاقے میں داخل ہوکر 100 سے زائد افراد کو بہا لے گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست سکم کے علاقے موگوتھانگ میں اونچائی پر بنی برفانی جھیل مسلسل بارشوں کے باعث پھٹ گئی اور تیز رفتار سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ سیلابی ریلا ایک فوجی کیمپ میں بھی داخل ہوگیا تھا اور 22 اہلکاروں کو بہا لے گیا جب کہ فوجی تنصیبات کو بھی کافی نقصان پہنچا۔ سیلاب سے مجموعی طور پر ریاست سکم کے 4 اضلاع متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 120 افراد میں سے 14 کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے کام میں موسم کی خرابی آڑے آ رہی ہے۔ 25 امدادی کیمپ بھی متاثرہ افراد کی دادرسی کے لیے کم پڑ رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 14 پل تباہ ہوگئے اور کئی علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ تاخیر سے امدادی اہلکار اور سامان پہنچے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں

بھارت اور نیپال میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

نئی دہلی – بھارت اور نیپال میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سنٹر کے مطابق نیپال میں مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 2 بجکر 51 منٹس پر یکے بعد دیگر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 6.3 اور 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ضلع بجھنگ میں محسوس کیے گئے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، بھارت میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے جھٹکے ڈیرا دون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

مزید پڑھیں