اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل خارج کردی۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد سے بری ہونے کے بعد کہا کہ میں نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے۔ مریم نواز کا ٹویٹ: مریم نوازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللّہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سُرخرو کرتا ہے، یہ اس کی ایک مثال ہے ! شکر الحمد للہ۔
مزید پڑھیںترقی کا سفر جہاں رُکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے، نواز شریف
لاہور – پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو معیشت کی بہتری ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ قائد ن لیگ محمد نوازشریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی، معیشت کے موضوع میں صنعت، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے، معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی، الحمدللہ تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، 20،20 سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے۔ قائدن لیگ نے کہا کہ 1975ء سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا، کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کو ہم نے مکمل کرایا، سندھ میں کوئلے کا ذکر سالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی، اللہ تعالیٰ نے ہمیں …
مزید پڑھیںنوازشریف کے زیر صدارت اجلاس: ن لیگ کا بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ
لاہور – مسلم لیگ ن کا نوازشریف کے زیر صدارت پہلا اہم اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن نے بھی ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے یکم نومبر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چار نومبر کو شریف میڈیکل سٹی میں خصوصی جنرل کونسل رکھ لی۔ احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اب عدالتیں جھوٹے کیسز کا ازالہ کریں، انہوں نے کہا کہ فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، کئی جماعتیں ہماری بدترین مخالف تھیں لیکن قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال بولے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بددعا نہیں دی، بلکہ کہا تھا کہ جس نے ہمیں جھوٹ کا سہارا لے کر بند کیا وہ بھی اس سیل میں بند ہوگا، تو انہیں جھوٹ کی سزا مل گئی۔
مزید پڑھیںن لیگ سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں، قوم سے ہمیشہ سچ بولا، شہباز شریف
لاہور – سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں، ن لیگ نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے شیخ وسیم، سابق ایم پی ایز سعد وسیم اور چودھری الیاس شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا سنہرا دور اِنشاءاللہ پھر واپس آرہا ہے، مہنگائی میں کمی کا آغاز جلد ہونے والا ہے، تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، دیانتداری سے قوم کی خدمت کی، اس موقع پر سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
مزید پڑھیںنوازشریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں، شہبازشریف
لندن – مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو ملک واپس آ رہے ہیں، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کے استقبال کی تیاری کریں، نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، قائد مسلم لیگ ن کی واپسی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف دورمیں ساڑھے 3 فیصد مہنگائی تھی، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہوگا تو جواب گول کر گئے۔
مزید پڑھیںنوازشریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کیلئے طلوع سحر ہے، مریم نواز
لاہور – مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی وطن واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کیلئے طلوع سحر ہے۔ جمعرات کو ن لیگ کے سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی بحرانوں میں گھرے پاکستان کیلئے طلوع سحر ہے، پاکستان کا بیٹا ایک بار پھر قوم کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف قوم کو مہنگائی،معاشی بدحالی سے نجات دلانے آ رہا ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو انتقام نہیں،اتحاد،امن،معاشی ترقی،مہنگائی سے نجات کا ایجنڈا چاہیے،عوام نوازشریف کو دوتہائی سے زیادہ مینڈیٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ ہے نواز شریف معاشی بدحالی،مہنگائی،بیروزگاری کے اندھیرے ختم کر دیں گے، نوازشریف نے عوام سے ہر وعدہ پورا کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔
مزید پڑھیںلاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہ ہوتی، مریم نواز
لاہور – پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کی خاطر نوازشریف کو نااہل نہ کیا جاتا تو آج مہنگائی نہیں پاکستان میں خوش حالی ہوتی۔ ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پنجاب ویمن ونگ کے عہدیداروں نے ملاقات کی، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی عہدیداروں نے چیف آرگنائزر سے تنظیمی امور پر بات چیت کی، ملاقات میں شعبہ خواتین کے تنظیمی ڈھانچے اور سرگرمیوں کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی کے شعبہ خواتین نے سیاسی و جماعتی تاریخ میں ہمیشہ ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، شعبہ خواتین نے ہر سیاسی معرکے میں بہادری، نظریاتی وابستگی اور جرات کا بے مثال مظاہرہ کیا، خواتین اور نوجوانوں کو سیاست کا ہراول دستہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ہر دور حکومت میں خواتین اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع دیئے، 2013ء سے 2018ء کا وزیراعظم نوازشریف کا دور کم ترین مہنگائی اور تیز ترین ترقی کا دور تھا، پاکستان سے غربت اور مہنگائی کے اندھیرے اسی طرح ختم کریں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ ختم کی تھی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے قوم کو مایوس اور ناامید ہونے کی ضرورت نہیں، مہنگائی 4 سال کے پراجیکٹ عمران کی وجہ سے ہوئی، قوم آج سوال پوچھے کہ نواز شریف کو اقتدار سے الگ کر کے قوم کو مہنگائی کی سزا کیوں دی؟۔ انہوں نے کہا کہ …
مزید پڑھیں