لاہور – مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات لاہور میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں کا ملکر آگے چلنے پر اتفاق کیا تھا۔
مزید پڑھیںایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر اپیلوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوگی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وطن واپسی پر نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسسز میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں بحال کیں تھیں۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیںآصف زرداری اور نواز شریف میں رابطہ، ریاست بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق
سابق صدر آصف زرداری کا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد دی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے، دونوں رہنماؤں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینےکے لیے اہم فیصلےکرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ملاقات کی دعوت دی ہے اور جلد ملاقات کا امکان ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے ریاست کو بچانے کیلیے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیںنواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیل کا حق بحال
اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلوں کا حق بحال کر دیا۔ اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ سزا کے خلاف اپیل بحال کرنے کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت، نیب نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی حمایت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہوگیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف درخواستوں کی سماعت کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ آئی ایچ سی کے سامنے اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ کیسز میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایک بار دائر درخواستیں واپس نہیں لی جا سکتیں اور ان پر فیصلہ میرٹ پر کرنا ہوگا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ‘قانون کے مطابق اپیلوں کا فیصلہ میرٹ پر ہونا ہے’ اور مزید کہا کہ اپیلیں منظور ہونے پر کرپشن کرنے والے ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عدالت …
مزید پڑھیںتوشہ خانہ، ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف پیش، ضمانتیں منظور
اسلام آباد – سابق وزیراعظم نواز شریف کی توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے ضمانت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں ضمانتیں منظور ہوگئیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے روبرو ہوئی، جس میں نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیے۔ وکیل اعظم نے استدعا کی کہ عدالت ہماری اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پہلے سنے۔ ایک انفارمیشن بتانی ہے کہ احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ وارنٹ بھی ختم ہو گئے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اپیل کیا ہے آج ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواستیں پڑھی ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ آسان الفاظ میں یہ اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں ہیں۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ابھی ہم نے اس پر نوٹس جاری کر کے نیب کو سننا ہے۔ استغاثہ کو نوٹس کرکے سنیں گے۔ ان اپیلوں کی بحالی روٹین کا معاملہ نہیں۔ آپ نے مطمئن کرنا ہے کہ آپ عدالت سے غیر حاضر کیوں رہے؟۔ نواز شریف نے جسٹیفائی کرنا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جب ڈیکلریشن اس قسم کا دیا جائے تو کیا وہ پھر کہہ سکتا ہے کہ اپیلیں بحال کریں ؟ ۔ نواز شریف نے جیسٹیفائی کرنا ہے کہ کیوں وہ اشتہاری ہوئے ؟ ۔ وہ عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوتے رہے ؟۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا …
مزید پڑھیں’مجرم‘ نواز شریف کا مینار پاکستان جلسہ انتہائی مایوس کن تھا، پیپلزپارٹی
لاہور – پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔ پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مجرم (نواز شریف) کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کروانے کے حوالے سے کوئی کچھ نہیں کہا، ایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلا باہر سے آگیا، نواز شریف نے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے، پاکستان انے سے قبل کچھ اور اب کچھ نظر آئے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی یہی (نواز شریف ہیں، مجرم کوپروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے‘۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسہ مایوس کن رہا، لوگ جلسہ میں آئے نہیں بلکہ انھیں اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے ایک قیدی کی ظاہر ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی تقریر میں الیکشن کا ذکر نہ سن کر افسوس ہوا، نواز شریف کا جلسہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کامقابلہ نہیں کرسکتا، جلسے میں سرکاری ملازمین کو لانے کی روایت برقرار رہی، نواز شریف مہنگائی کا موازنہ اپنی بجائے بے …
مزید پڑھیںپاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف کا نواز شریف کو فون
لاہور – نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے سلسلہ میں استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر اہم ہدایات دیں، اس موقع پر سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ: پی پی ایس (پاکستان پریس سروس) کا کسی بھی خبر، تبصرے، تجزیے یا کسی بھی مضمون نگار / کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ تحریر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@ppsnews.org پر ای میل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیںنواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی جس سلسلے میں نوازشریف کے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیرتارڑ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود اور افضل قریشی نے دلائل دیے۔ دوران سماعت اعظم نذیر تارڑ ے کہا کہ نواز شریف ٹرائل کورٹ میں اشتہاری تھے، اس میں وارنٹ معطل ہوگئے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ کے پاس وہ آرڈر ہے؟ اعظم نذیر نے بتایا کہ آرڈر ہوگیا ہے،وکلا ابھی احتساب عدالت سے آرہے ہیں ۔ بعد ازاں عدالت نے احتساب عدالت کے حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار کرنے س روک دیا اور 24 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ احتساب عدالت میں سماعت: اسلام آباد کی احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے نواز شریف کی توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہو ئے ۔ دوران سماعت وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ معطلی پر کل درخواست دائر کی تھی، وہ عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں اور 21 اکتوبر کو پاکستان …
مزید پڑھیںنواز شریف کی واپسی ڈیل کے تحت ہوئی، سپیکر قومی اسمبلی کا دعویٰ
اسلام آباد – سابق وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں؟، جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ظاہر ہے کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو واپس آ رہے ہیں، اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟، جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ آپ بتائیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں؟، پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیںنواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد – مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں ہے، نواز شریف ایک عرب ملک سے 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اسحاق ڈآر نے کہا کہ واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے، کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے قانون کے مطابق معاملات طے کیے جائیں گے، اگر کسی نے ملک کا پیسہ چرایا ہے تو قوم کو جواب دینا ہوگا، ہم اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں