صفحہ اول / Tag Archives: نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

Tag Archives: نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پیٹرول ساڑھے 17، ڈیزل 20روپے مہنگا

اسلام آباد – گراں حکومت نے آتے ہی عوام کو مہنگائی کے شکنجے میں جگڑ ڈالا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو جیتے جی مار دیا۔ میڈیا کے مطابق پیٹر ول کی قیمت میں 17روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے کا اضافہ کیا ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45پیسے ہوگئی ہےجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 45پیسے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے وزرات خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی جس کو نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

مزید پڑھیں