صفحہ اول / Tag Archives: نگران وزیراعظم

Tag Archives: نگران وزیراعظم

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کےمطابق ڈھالنا اشد ضروری ہے، وزیر اعظم

دبئی – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا عالمی سطح پر بہت بڑا چیلنج ہے، کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان امن کا داعی، ہمسائیوں سے برادرانہ تعلقات چاہتا ہے، نگران وزیراعظم

رسالپور – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، ہم ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں پاکستان ایئر فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، نگران وزیراعظم تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جہاں انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 148 جی ڈی پائلٹ، 94 انجینئرنگ کورس کے کیڈٹ شامل تھے، ایئر ڈیفنس کے 104، کومبیٹ سپورٹ کورس کے 130 کیڈٹ بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گریجوایشن پریڈ کا معائنہ کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی کسی دوڑ میں شامل نہیں، خوشی ہے کہ پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا، آئی ٹی کی تبدیلیوں نے سکیورٹی ماحول کو تبدیل کر دیا ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آپ اپنی ٹریننگ کی بنیاد پر چیلنجز پر قابو پائیں گے، پاکستان کی مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں

برداشت نہیں پاکستان کیخلاف کارروائیاں ہوں افغان طالبان تماشا دیکھیں، انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کسی صورت برداشت نہیں پاکستان کیخلاف کارروائیاں ہوں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میری وفاداری ریاست کے ساتھ ہے، میرے لئے تمام افغان قابل احترام ہیں، افغانستان کے حوالے سے میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، دہشتگردی میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہماری سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہیں، امریکہ اور طالبان میں مذاکرات ضروری تھے، مذاکرات صرف ہتھیار ڈالنے والوں سے ممکن ہیں، بندوق کی نوک پر کوئی ریاست کو مجبور نہیں کر سکتا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے حق میں کچھ مشکل فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں، افغان حکومت جانتی ہے ٹی ٹی پی کہاں موجود ہے، دوسال پہلے مذاکرات کا ڈھونگ رچا تو وہ افغان سرزمین پر ہی تھے، افغان طالبان جانتے ہیں ٹی ٹی پی پاکستان کیخلاف کہاں سے کارروائیاں کرتی ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فیصلہ افغان طالبان کریں، انکے خلاف کارروائی کرتے ہیں یا ہمارے حوالے، کسی بھی صورت میں یہ برداشت نہیں پاکستان کیخلاف کارروائیاں ہوں اور افغان طالبان تماشا دیکھتے رہیں، ٹی ٹی پی وسط ایشیائی ریاستوں میں نہیں افغان سرزمین پر موجود ہے، مختلف کاتب فکرکے علماء سے آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کسی کو ریاست سے مذاکرات کرنا ہیں تو سب سے پہلے ہتھیار پھینکیں، ہتھیار اٹھانے کا جواز ہی …

مزید پڑھیں

ای سی او اجلاس: وزیراعظم کا غزہ میں جاری جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ

تاشقند – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔ تاشقند میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ای سی او کی 16 ویں سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز ہے، پاکستانی وفد کا والہانہ استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطے کی ترقی کیلئے اہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی او ممبر ممالک معدنی وسائل سے مالا مال ہیں، ای سی او ممالک کے درمیان تجارتی راہداریاں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ای سی او ریجن میں مزید سرحدی اور تجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی کونسل قائم کر رکھی ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان ای سی او کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ نگران وزیراعظم نے اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او ممالک اس کیلئے کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں

افغانستان ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے ایک کو چن لے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے. نگران وزیراعظم نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عبوری افغان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا، خودکش حملوں میں ملوث افراد میں 15 افغان شہری ملوث تھے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں کا واضح ذکر کیا گیا ہے، پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں زیادہ ہاتھ غیر قانونی تارکین وطن کا ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کو فراہم کیں، دہشتگردوں کی فہرست بھی افغان عبوری حکومت کو بھیجی گئی، چند مواقع پر دہشتگردوں کی سہولت کے بھی واضح ثبوت سامنےآئے، پاکستان مخالف دہشت گردوں کیخلاف افغان حکومت نےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں افغان سرزمین سےدہشت گردکارروائیوں میں اضافہ ہوا اور سرحدپاردہشت گردی کی وجہ سے 2ہزارسےزائدپاکستانی شہیدہوئے، افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے ملک سے بھی غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت، بھائی چارے پر مبنی ہیں، پاکستان نےلاکھوں افغان مہاجرین کی 4دہائیوں تک میزبانی کی، گزشتہ 40 برس سے افغان بھائیوں کا ساتھ نبھایا، ہم افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو جاری رکھیں گے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب داخلی معاملات کو اپنی مدد آپ کے تحت درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب تک واپس جانے والے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی …

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

لاہور – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، ریاست صرف میری ذاتی نہیں ہے، جو بھی شخص آئے گا وہ پالیسی کا تسلسل برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے،غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو اپنے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے، بہت سے لوگ بغیر کسی دستاویزات کے کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں، یہ لوگ واپس جائیں اور قانونی طور پر واپس آئیں، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزا لیکر پاکستان آسکتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ البتہ کسی کے املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانا ہمارا مقصد نہیں ہے،انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا میں بھی ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں ہے، آئین کے کئی اور پہلو ہیں، کیا ان تمام پہلووں کو نظرانداز کر کے صرف اس ایک پہلو پر زور دینا چاہیے؟ اپنے طور پر ہم نے الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کروا دی ہے، اس سے آگے بڑھ کر ہمارا الیکشن کمیشن سے تاریخ پوچھنا مناسب نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں

اسمگلنگ پاکستان کے وجود کیلیے خطرہ ہے، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی تجارت غیرقانونی اور اسمگلنگ پاکستان کے وجود کیلیے خطرہ ہے، اسمگل شدہ ایرانی تیل کی 27ہزار گاڑیاں روزانہ غیر قانونی طریقے سے مقامی حکام کے تعاون سے پاکستان میں داخل ہو رہی تھیں۔ نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ ایران سے اسمگل کرنے والی گاڑیوں کے داخلے کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی گاڑی رشوت دی جا رہی تھی، ڈپٹی کمشنر اسمگلنگ میں کردار ادا کرنے والوں کو بھی شیئرز دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تیل اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کی سرحد پار سے غیر قانونی نقل و حرکت تقریبا بند ہو چکی ہے، اگرچہ ابھی تک مکمل طور پر یہ اسمگلنگ نہیں رکی، عسکری اور سول قیادت نے اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع کی، جس سے بہت جلد معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔ نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ یہ میرا فیصلہ تھا کہ ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ کو روکا جائے جس پر پاک فوج نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا، اگست سے پہلے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو بہت سے لوگ قانونی سمجھتے تھے، جس میں بڑی تعداد میں بے روزگار لوگوں کو ملوث کیا گیا تھااور اسمگلنگ کو درست قرار دے کر تیل فروخت کیا جارہاتھا، جس کی وجہ سے سرکاری ملازمتوں کو جان بوجھ کر خالی رکھا گیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے۔ نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کی صورت میں آفات سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 8 اکتوبر کو نیشنل ریزیلینس ڈے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اس ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے ہولناک اور تکلیف دہ آفت کا ہمت سے مقابلہ کیا، یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں آفات کے خطرات موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین خطرات کے تناظرمیں حکومت آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کی صلاحیتوں میں اضافہ، اس حوالے سے مطلوبہ قانون سازی، خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مبنی گورننس کو فروغ دینے، موسمیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور سب سے بڑھ کر موافقت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں

ایپکس کمیٹی اجلاس: غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد – ایپکس کمیٹی کا اجلاس نگران وزیراعظم کے زیرصدارت ہوا، اجلاس میں غیر قانونی مقیم افراد کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں پاکستان کی عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو یکم نومبر تک پاکستان چھوڑنے کیلئے خبردار کیا گیا، یکم نومبر سے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکیوں کی گرفتاری اور جبری ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 10 اکتوبر سے پاکستان افغانستان بارڈر سے نقل و حرکت کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ہو گی، یکم نومبر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی، تمام قسم کی دستاویزات سرحد پار سفر کیلئے غیر مؤثر اور غیر قانونی ہوں گی، یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے کاروبار، جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کو رہائش دینے والے پاکستانی شہری یا کمپنی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کے زیرنگرانی ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، فورس میں قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس کے ارکان شامل ہوں گے، اس ٹاسک فورس کا مقصد جعلی شناختی کارڈ کے حامل لوگوں اور ان کی جعلی کاغذات پر بنی غیر قانونی جائیدادوں کو ضبط کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں

انتخابی عمل میں کسی خاص گروپ کی مخالفت یا حمایت نہیں کی جائیگی، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی مخالفت یا حمایت نہیں کی جائے گی، یقین دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل صاف شفاف او رآزادانہ ہوگا۔ ترکیہ کے نشریاتی ادارے ”ٹی آرٹی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جا رہے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ انتخابی عمل صاف شفاف او رآزادانہ ہوگا اور اس عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی مخالفت یا حمایت نہیں کی جائے گی۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، ہر سیاسی جماعت کے پرامن احتجاج کا تحفظ کریں گے، تاہم تشدد آمیز مظاہروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم سے برطانوی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے، انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جا سکتا تھا، الیکشن کمیشن بھی کوئی غیرقانونی کام نہیں کرسکتا۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹانے کا طریقہ موجود ہے، سابق وزیراعظم امریکی سازش کے بیانیے سے خود پیچھے ہٹ گئے، بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت کیلئے ایسا بیانیہ بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں