صفحہ اول / Tag Archives: نگران وزیر اعظم

Tag Archives: نگران وزیر اعظم

کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد – نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دیدی، ایم او یوز پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے مینگروو کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے۔ کابینہ نے قانون سازی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 13 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں

شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر، ہم ان کے مقروض ہیں ، نگران وزیراعظم

اسلام آباد – نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں۔ 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے قومی یادگار شکر پڑیاں میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔ : انہوں نے کہا کہ شہداء اللہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ، شہدا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے آئے ہیں ، ہم شہدا کو نہیں بھولے، ری جانب سے چھوٹا سا نذرانہ شہداء اور ان کے پیاروں کی تکریم ہے۔ شہداء کیپٹن سرور اور میجر شبیر کے مزاروں پر تقریب نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر دونوں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ مزارِ اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب: لاہور میں شاعر مشرق ، مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر لاہور سید عامر رضا تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے انہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ تقریب میں دیگر اعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی جبکہ مزار اقبال کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ …

مزید پڑھیں

بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد – نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے اور ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اس مسئلے کے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم حل تجویز کرے گی، یہ نہیں کہا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے، ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔

مزید پڑھیں

بھاری بلز پر ہنگامی اجلاس، عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا

اسلام آباد – نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت بجلی نرخوں اور بجلی بلوں پر اجلاس ہوا، اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بِلوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس کا پہلا دور ہوا، اجلاس میں وزیرِ اعظم کو جولائی کے بجلی کے بلوں میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے کہا آئندہ 48 گھنٹے میں بجلی کے زائد بلوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات مرتب کرکے پیش کئے جائیں، جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔ نگران وزیرِ اعظم نے کہا ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِ اعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں، میں عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہوں، وزیرِ اعظم ہاؤس اور پاک سیکریٹریٹ میں بجلی کا خرچہ کم سے کم کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا اگر میرے کمرے کا اے سی بند کرنا پڑا تو بے شک بند کر دیں، بجلی کی بچت کے اقدامات کے نفاذ اور جولائی کے زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزراء اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت بھی کل کی جائے گی، تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کریں، بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور قلیل، …

مزید پڑھیں

ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد – نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھیں گے اور مزید اقتصادی بہتری لائیں گے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت اجلاس میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریف کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاحی منصوبے بلاتعطل جاری رہیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے اقدامات نگران حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے ہدایت کی کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات یقینی بنائی جائیں، پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ڈی ریگولیشن اور ذمہ دار خودمختاری پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنی محدود مدت میں تمام تر توانائیاں معیشت کی اصلاح پر صرف کرے گی۔ اس سے قبل نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ نگران وزیراعظم نے کہا ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر …

مزید پڑھیں