واشنگٹن – امریکہ نے یوکرین کے خلاف جنگ کی پاداش میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی امور خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول مرکز نے جنگ کے دوران روس کی طرف سے یوکرین ک استعداد کو کمزور بنانے والے روسی امرا اور روسی صنعتی،مالیاتی اداروں اور ٹیکنولوجیک مصنوعات کے تاجروں کو پابندیوں کے طابع کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 100کے قریب پابندیاں لگائی جائیں گی جبکہ امریکی امور خارجہ نینے 70 سے زائد افراد کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس ۔یوکرین جنگ سے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے علاوہ فوجی سازو سامان تیار کرتے ہوئے اس جنگ کو ہوا دینے والے روسی اداروں کو پابندیوں کے زمرے میں لیا گیا ہے۔۔
مزید پڑھیںامریکا 5 قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایران کو 6 بلین ڈالر فنڈز منتقل کرے گا
واشنگٹن – جوبائیڈن انتظامیہ نے 5 امریکی قیدیوں کے بدلے 6 بلین ڈالر فنڈز ایران کو منتقل کرنے کی اجازت دے دی، فنڈز جنوبی کوریا سے قطر منتقل کیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹیوں کو بھیجی گئی دستاویز میں پہلی بار حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ 5 امریکی شہریوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے معاہدے کے تحت امریکا میں زیر حراست 5 ایرانیوں کو بھی رہا کر رہی ہے۔ 6 بلین ڈالر کی منتقلی کے بعد ایران قیدیوں کو واپس امریکا بھیج دے گا، جو بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رقوم کی منتقلی سے ایران کو صرف محدود فائدہ ملے گا کیونکہ فنڈز صرف انسانی مسائل کے حل کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیںامریکی صدر کا بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار
واشنگٹن – امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔ صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ جی-20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیںامریکا: 7 سالہ خوش قسمت بچی نے قیمتی ہیرا ڈھونڈ لیا
واشنگٹن – امریکا میں ایک 7 سالہ بچی نے قیمتی ہیرا ڈھونڈ کر اپنی خوش قسمتی ظاہر کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں ہیروں کی وادی میں ایک 7 سالہ بچی نے قیمتی ہیرا ڈھونڈ لیا۔ آرکنساس میں واقع کریٹر آف ڈائمنڈ کہلانے والی ہیروں کی وادی میں بچی والدین کے ساتھ ہیرا تلاش کرنے گئی تھی۔ ایسپن براؤن نامی 7 سالہ بچی اپنی سالگرہ پروالدین کے ساتھ ہیروں کی وادی میں گئی جہاں معمولی رقم دے کر وادی میں موجود ہیرے تلاش کیے جاسکتے ہیں۔ خوش قسمت افراد کو یہاں سے ہیرے مل جاتے ہیں۔ ایسپن کو کچھ دیر بعد مٹر کی جسامت کی ایک چمکیلی شے دکھائی دی جو سنہرے براؤن رنگ کا ایک ہیرا تھا۔ احتیاط سے اس کا وزن کیا گیا تو 2.95 قیراط نکلا۔ اس طرح 2023 میں آرکنساس سے ملنے والا یہ دوسرا سب سے بڑا ہیرا بھی ہے۔ ایسپن اپنے والدین کے ساتھ ہل چلائے گئے کھیت سے گزررہے تھے کہ انہوں نے کچھ دیر رُکنے کا ارادہ کیا۔ اچانک وہ چھوٹی چٹانوں کے پاس گئی جہاں اس کی نظر اس ہیرے پر پڑی۔ انتظامیہ نے تصدیق کی کہ یہ ایک شاندار دریافت ہے جس کی مالک ایسپن ہے۔
مزید پڑھیںطالبان نے وعدے توکیے مگر پورے نہیں کئے، امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن – امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے، طالبان کو ان کے وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے دو سال پورے ہونے پر امریکی وزیر خارجہ نے بیان جاری کیا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں ، اگست 2021 سے اب تک 1.9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کئے ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔ یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیںامریکا میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی: ہلاکتیں 96 ہوگئیں
واشنگٹن – امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جب کہ ہلاکتوں کی تعداد96 تک جا پہنچی، حکام نے گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کے سبب مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی۔ آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 جب کہ تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی تھی اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے بڑھتے آج 96 ہوگئی۔ دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ تیز ہوا نے آگ کے پھیلاؤ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ گئی جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔ سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔ متاثرین اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں اور انہوں نے حکومت و ریسکیو اداروں سے اپنے پیاروں کی واپسی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ بھی …
مزید پڑھیںقیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پرعائد پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکا
واشنگٹن – امریکا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر پابندیاں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بیان میں کہ ایران پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پانچ امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد بھی ایران کو پابندیوں کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں قید امریکیوں کی رہائی کے بدلے بائیڈن انتظامیہ نے ایران سے معاہدہ کیا ہے جس میں مبینہ طورپر 10 ارب ڈالرز کی رقم بھی شامل ہے۔ ایران نے 4 امریکی مردوں اور ایک خاتون کو جیل سے رہا کرکے گھر میں نظر بند کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ جلد ان امریکیوں کو ان کے وطن بھیج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں