کیلیفورنیا – میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔ چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور سپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں، یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہوگا۔ میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداء میں سب سے پہلے یہ فیچر سِنگاپور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا، لیکن گزشتہ روز میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی سطح پر واٹس ایپ چینلز متعارف کرانے جا رہے ہیں اور ہزاروں نئے چینلز شامل کئے جائیں گے جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں جس کو یک طرفہ نشریات کے ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔ چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خودبخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی، ساتھ ہی ایڈمن چینل کو فالوورز کیلئے پرائیویٹ رکھنے کیلئے سکرین شاٹ یا اپ ڈیٹ کے فارورڈ کئے جانے کو بلاک بھی کر سکیں گے۔
مزید پڑھیںواٹس ایپ نے ’گروپ چیٹس فلٹر‘ کی آزمائش شروع کردی
سان فرانسسكو – فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا بہت تیزی سے واٹس ایپ کو ترقی دے رہی ہے، اس ضمن میں ’گروپ چیٹس فلٹر‘ کے نام سے ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے۔ اب گوگل پلے ویب سائٹ کے بی ٹا پروگرام پر واٹس ایپ کا نیا ورژن 2.23.19.7 پیش کیا گیا ہے جس میں صارفین چیٹ فلٹرز استعمال کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اس کی خبر ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے دی ہے جو واٹس ایپ کی تازہ ترین اطلاعات والا ایک اہم پورٹل بھی ہے۔ فلٹرآپشن سے گروپ ماڈریٹر اور دیگر افراد بھی گفتگو اور پیغامات پر کنٹرول رکھ سکیں گے۔ اس سے میسجنگ مینجمنٹ اور ترجیحات میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ فیچر کے تحت گروپ چیٹس کی مکمل فہرست بنائی جاسکتی ہے اور انفرادی گفتگو کو بھی نکالا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اس میں بزنس فلٹر ہٹادیا گیا ہے لیکن پرسنل فلٹر کو نام بدل کر ’کانٹیکٹس‘ کردیا گیا ہے۔ پھر گروپس نے نام سے ایک ٹیب بنائی گئی ہے جو فلٹر کرنے کا کام کرے گی۔ اس طرح ایپ میں گروپ چیٹس کو منظم رکھنے میں مدد مل سکے گی۔ سب سے زیادہ وہ افراد بھی فائدہ اٹھاسکیں گے جو ایک ساتھ کئی واٹس ایپ گروپ سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان میں کام ، اہلِ خانہ اور دلچسپیوں کے گروپ اور دیگر شامل ہوسکتے ہیں۔ لیکن اب بھی صرف چند افراد ہی یہ فیچر استعمال کررہے ہیں اور مکمل آزمائش کے بعد ہی اسے واٹس ایپ کا حصہ بنایا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ دیگر حیرت انگیز فیچرز پر …
مزید پڑھیںواٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بنا دی
کیلیفورنیا – واٹس ایپ نے ایچ ڈی فوٹوز اور ایچ ڈی ویڈیوز کا فیچر تمام صارفین کو دستیاب کردیا۔ اگست میں مارک زکربرگ نے اعلان کیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایچ ڈی فوٹوز شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ ایچ ڈی ویڈیوز کا فیچر بھی جلد میسجنگ ایپ کا حصہ بنے گا۔ واٹس ایپ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایچ ڈی فوٹوز اور ویڈیوز کا فیچر دنیا بھر میں صارفین استعمال کر سکتے ہیں، نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے اہم لمحات کو شیئر کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ پر 720p ریزولوشن والی ویڈیوز اپنے دوستوں سے شیئر کر سکیں گے، اس سے پہلے 480p ویڈیوز کو ہی بھیجنا ممکن تھا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس فوٹو یا ویڈیو کو سلیکٹ کریں جس کو شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اسکرین پر اوپر ایڈیٹنگ ٹولز میں ایچ ڈی کے آپشن پر کلک کریں۔ جب آپ اس ایچ ڈی بٹن پر کلک کریں گے تو ایک نئی پوپ اپ ونڈو نمودار ہوگی جہاں آپ فوٹو یا ویڈیو کوالٹی سلیکٹ کر سکیں گے، واٹس ایپ میں بائی ڈیفالٹ اسٹینڈرڈ کوالٹی کو سلیکٹ کیا گیا ہے مگر اس کے نیچے ایچ ڈی کوالٹی کا آپشن بھی ہوگا۔ جب کوئی صارف ایچ ڈی کوالٹی کو سلیکٹ کرکے فوٹو یا ویڈیو بھیجے گا تو اس میں ایچ ڈی لیبل بھی بائیں کونے میں نیچے نظر آئے گا۔
مزید پڑھیںواٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا
کیلیفورنیا – ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیٹا صارفین کیلئے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کروا دیا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ کیلئے واٹس ایپ بیٹا کی نئی اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے، ایپ میں نیا اکاؤنٹ انتہائی سہولت کے ساتھ شامل کیا جاسکتا ہے، صارفین کو بس کیو آر کوڈ بٹن کے برابر میں موجود تیر کے نشان کو ٹیپ کرنا ہوگا۔ نئے فیچر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ صارفین اکاؤنٹ لاگ آؤٹ کیے بغیر باآسانی دیگر اکاؤنٹس کو چلا سکیں گے، نئے اکاؤنٹ تب تک فعال رہیں گے جب تک صارف ان کو لاگ آؤٹ نہ کریں، فیچر کا مقصد صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس شاندار فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی نجی چیٹ، دفتر کی چیٹ اور دیگر چیٹ ایک ہی ایپ میں رہتے ہوئے الگ الگ رکھ سکیں گے، ساتھ ہی ہر اکاؤنٹ کیلئے گفتگو اور نوٹیفکیشن بھی علیحدہ رکھے جا سکیں گے۔
مزید پڑھیں