صفحہ اول / Tag Archives: وفاقی دارالحکومت

Tag Archives: وفاقی دارالحکومت

حکمران فیصلہ کرلیں کہ امریکا کی غلامی کرنی ہے یا اللہ کی؟ سراج الحق

اسلام آباد – امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلم ممالک غزہ کے مسلمانوں کو بچانے کے لیے حماس کے مجاہدین کو ہتھیار فراہم کرے، فلسطینیوں تک ترکی کے ذریعے سامان پہنچائیں گے، حکمران فیصلہ کرلیں کہ امریکا کی غلامی کرنی ہے یا اللہ کی؟ غزہ کے لئے قاہرہ میں مسلم ممالک کا فوجی اجتماع ہو جاتا تو اسرائیل کانپ اٹھتا ،غزہ میں یہ نوبت نہ آتی، اگلے مرحلے میں19نومبر کو لاہور میں غزہ ملین مارچ ہوگا ، مسلم حکمرانوں نے زندہ عالم اسلام کو مردہ قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایمبسی روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ خواتین ادا کارائیں تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہیں مگر ہمارے حکمرانوں میں یہ دم خم نہیں ہے، غزہ کے لیے احتجاج کرنے والوں پراسلام آباد میں ڈنڈے گولیاں برسائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ ملین مارچ کا یہی پیغام حکمرانوں نے غزہ کے مظلوموں کا ساتھ نہ دیا تو عوام کے ہاتھ ان حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے عالمی سطح پر ان میر جعفر میر صادق حکمرانوں کے خلاف عوام کو بیدار کیا جائے گا ،امریکی ایما پر ہمارے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ سراج الحق نے کہا پاکستان میں ہونے والے غزہ ملین مارچ کا یہی پیغام ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو پاکستان کے عوام پورے جوش جذبے کے ساتھ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں ، یہ تحریک یہ آواز فلسطین کے مظلوموں کے حوصلے کا ذریعہ بن …

مزید پڑھیں

اسلام آباد میں پیدل سڑک کراس کرنیوالوں پر بھی جرمانے عائد کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد – وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ انتظامیہ نے پل یا زیبرا کراسنگ استعمال نہ کرنیوالوں پر بھی 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پیدل سڑک پار کرنے والے پر پل یا زیبراکراسنگ استعمال نہ کرنے پر بھی 500 روپے جرمانہ ہوگا۔وزارت داخلہ نے نئے جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل سوار کو ایک ہزار روپے، موبائل فون کے استعمال پر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر 1500 روپے اور بڑی گاڑی والوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار پر 1000 روپے، کار ڈرائیور پر 1500 روپے کا جرمانہ ہوگا جبکہ کالے شیشوں کے استعمال پر ڈرائیور کو 1500 روپے کا جرمانہ بھرنا پڑے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر دو ہزار روپے، کم عمر ڈرائیور پر 2500 روپے کا جرمانہ ہوگا، غیرقانونی پارکنگ پر ایک ہزار، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر والے کو بھی ایک ہزار روپے کا چالان بھرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں