صفحہ اول / Tag Archives: وفاقی کابینہ

Tag Archives: وفاقی کابینہ

کویت پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد – نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ نگران وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے کویت کے ساتھ 7 معاہدوں کی منظوری دیدی، ایم او یوز پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ان میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے مینگروو کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے۔ کابینہ نے قانون سازی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے 13 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی، وفاقی کابینہ نے 15 نومبر کے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں

جبری گمشدہ افراد کے کیسز کا جائزہ لینے کیلیے وزارتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد – نگراں حکومت نے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی اور کیسز کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے تین رکنی وزرا کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس کی سربراہی وزیر داخلہ کے پاس ہوگی۔ اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا جاری کردہ نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ کمیٹی کے چیئرمین جبکہ وزیر قانون اور وزیر دفاع ممبران ہوں گے، کمیٹی کے قیام کی منظوری وفاقی کابینہ نے سات نومبر کو دی تھی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تشکیل دی جانے والی کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی کو انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لینے کا اختیار ہوگا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا وفاقی کابینہ میں سیاسی افراد کی شمولیت پر اظہار تشویش

اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی کابینہ میں سیاسی افراد کی شمولیت پر تشویش کا اظہار کردیا۔ نگران وزیراعظم کے سیکریٹری توقیر شاہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے ان کی غیرجانبداری نظر آنی چاہئے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری نے خط میں لکھا ہے کہ ایسا تاثر جارہا ہے کہ نگران حکومت سابقہ حکومت کا تسلسل ہے، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس میں اس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ای سی پی نے کہا کہ ان افراد کے کابینہ میں تقرر سے اجتناب کیا جائے جن کی سیاسی وابستگی ہو، سینئر سول سرونٹس کا اہم عہدوں پر تقرر کرتے ہوئے بھی غیرجانبداری کے اصول کو مدنظر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو نہیں پتہ کہ انتخابات کب ہوں گے تاہم ایک سیاسی جماعت انتخابات کی تاریخیں دے رہی ہے۔

مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی اجلاس: کاروبار کیلئے ماحول بہتر بنانے پر زور

اسلام آباد – ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے میکرواکنامک چیلنجز، گورننس سے متعلق منصوبے پیش کئے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، اجلاس میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مختلف عملی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے مستقبل کی حکومت کی مضبوط بنیاد رکھنے پر زور دیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزارتیں عبوری حکومت کے پاس دستیاب وقت میں بہترین نتائج فراہم کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا نے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مقامی وبیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کیلئےلائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو ریگولیشن کوموثربنانے کے جامع پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قلیل مدت کے باوجود معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، اقدامات کے نفاذ سے آئندہ حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد میں آسانی ہو گی۔

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا

اسلام آباد – آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، ذرائع کا کہنا ہے آج شام آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ، ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف نمائندہ ایسٹر پریز سے رابطہ کیا ، جس میں بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز پیش کر دیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئےحکومت کے مؤقف پربریفنگ لی اور آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے تحریری پلان مانگ لیا، جس کے بعد آج شام کو آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کردیا تھا اور آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط

اسلام آباد – وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیرصدارت منعقد ہوا جس میں بجلی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 400 یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔ میڈیا کے مطابق ریلیف کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی، آئی ایم ایف کی رضامندی کے بعد ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج اور پاور ڈویژن کے فارمولے پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے مفت بجلی کے یونٹس کی فراہمی اور مونیٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔ پاور ڈویژن کی جانب سے ارکان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 21 کے 15 ہزار 971 ملازمین ماہانہ 70 لاکھ یونٹس مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین 33 کروڑ یونٹ ماہانہ مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں جبکہ 1 لاکھ 73 ہزار 200 سرکاری ملازمین سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 تا 21 کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑ جبکہ گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین ماہانہ 76 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔ پاور ڈویژن کا دوران بریفنگ کہنا تھا کہ گریڈ …

مزید پڑھیں

ایشیا کپ سیکورٹی: وفاقی کابینہ نے فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد – وفاقی کابینہ نے ایشیاء کپ کی سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ ایشیاء کپ کے لئے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی 27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہو گی جبکہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔ واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور 3 میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، نگران پنجاب حکومت نے میچز کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں

نگران حکومت کی تشکیل کردہ وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت عارف علوی نے ارکان سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ نگران کابینہ کے ارکان کے نام اور ان کے قلم دان: لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر — وزارت دفاع، دفاعی پیداوار اور ایوی ایشنسرفراز بگٹی— وزارت داخلہ، نارکوٹکس، اوورسیز پاکستانیزمرتضیٰ سولنگی — وزارت اطلاعاتسمیع سعید — وزارت منصوبہ بندی و ترقیجمال شاہ — وزارت قومی ورثہ و ثقافتمدد علی سندھی — وفاقی وزارت تعلیم، قومی ہم آہنگی، امور نوجواناناحمد عرفان اسلم — وزارت لاء اینڈ جسٹس، نیشنل ریسورسز، موسمیاتی تبدیلی اور پانیمحمد علی — وزارت انرجی اینڈ پاور اور پیٹرولیمشمشاد اختر — وزارت خزانہ اینڈ ریونیو، اکنامک افیئرز ،شماریات اور نجکاریڈاکٹر عمر سیف — وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیگوہر اعجاز — کامرس ، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز اور پروڈکشنانیق احمد — وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگیکیپٹن(ر) شاہد اشرف تارڑ — وزارت مواصلات، ریلویز، پوسٹل سروسز، پورٹس اینڈ میری ٹائم افئیرزخلیل جارج — وزارت انسانی حقوق، ویمن امپاورمنٹایئرمارشل (ر) فرحت حسین — مشیر برائے ایوی ایشنوقار مسعود — مشیر خزانہمشال ملک — وزیر اعظم کی مشیر خصوصی برائے انسانی حقوق و ویمن امپاورمنٹجواد سہراب ملک — مشیر خصوصی برائے اوورسیزوائس ایڈمرل (ر) افتخار راؤ — مشیر خصوصی برائے میری ٹائم افیئرزوصی شاہ — مشیر خصوصی برائے سیاحتڈاکٹر جہانزیب خان — مشیر خصوصی برائے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی)سیدہ عارفہ زہرہ — مشیر خصوصی برائے تعلیم اور قومی ہم آہنگیاحدچیمہ — مشیر برائے اسٹیبلشمنٹوزیراعظم …

مزید پڑھیں