صفحہ اول / Tag Archives: پاک بحریہ

Tag Archives: پاک بحریہ

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمان سنبھال لی

اسلام آباد – پاک بحریہ کے نئے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے بحیثیت 23ویں سربراہ کمان سنبھال لی۔ پاک بحریہ کی تبدیلی کمان کی پروقار تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ایڈمرل نوید اشرف ہلالِ امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے پاک بحریہ کے 23ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھال لی۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نیوی میں 40 سالہ گرا‍ں قدر خدمات کے بعد آج سبکدوش ہوگئے۔ امجد خان نیازی کی آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا اور سلامی پیش کی گئی۔ نئے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امجد خان نیازی کا خیرمقدم کیا۔ محمد امجد خان نیازی نے اعزازی گارڈ کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے 3 سال میں نیوی کو مزید مضبوط بنانے کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد نیول سیکرٹری ریئر ایڈمرل فیصل امین نے وزارت دفاع، حکومت پاکستان کا نئے امیر البحر کی نامزدگی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ سبکدوش سربراہ نے روایتی اسکرول پیش کرکے کمان نئے امیر البحر کے سپرد کی۔ جس کے بعد اعزازی گارڈ نے نئے امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی پیش کی۔ پریڈ نے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو قومی نعرے کے ساتھ رخصت کیا۔ پاک بحریہ کے نئے اور سبکدوش نیول چیفس اکٹھے پریڈ وینیو سے روانہ ہوئے۔ سینئر فلیگ افسران نے سبکدوش نیول چیف کی کار کو روایتی انداز میں رسے کی مدد سے کھینچ کر الوداع کیا۔ ایڈمرل نوید اشرف کی زندگی پر ایک نظر: ایڈمرل نوید اشرف …

مزید پڑھیں

وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

کراچی – وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہوگئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023 کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی اور تبدیلی کمانڈ کی تقریب اسلام آباد میں ہوگی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، امریکی نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹیڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ٹریننگ اینڈ پرسنیل، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف ایڈمن اور ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف سٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں نوید اشرف کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں

یوم دفاع : فوجی قیادت کا شہداء اور جنگی ہیروز کو خراج عقیدت

لاہور – یوم دفاع وشہداء پرجوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین، سروسز چیفس اورملک کی مسلح افواج نے شہداء، ان کے اہلخانہ اورجنگی ہیروزکوخراج عقیدت پیش کیاہے۔ یوم دفاع کے موقع پر ایک بیان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کے ہر افسر اور جوان کا عزم ہے، شہدا کی قربانیاں،غازیوں کے کارنامے ہمارے لیے قابل تقلید مثالیں ہیں، شہدا کے خون سے آزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں، شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا اور جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا جذبہ دیکھنے میں آیا جب کہ اسی جذبےسے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔ آرمی چیف نے کہا کہ حال ہی میں بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی، افواج پاکستان نے بحیثیت ایک قومی ادارہ نہایت تحمل اور سمجھ داری سے اسے ناکام بنایا، مسلح افواج نے جس جانفشانی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ پاک فوج عوام کی خواہشات اور امنگوں کا محور ہے، مضبوط معیشت مضبوط دفاع کے لیے ناگزیر ہے، باہمی تعاون سے پاکستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن …

مزید پڑھیں