لاہور – پاکستان کے معروف کھلاڑی بابر اعظم نے بھی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہورہاہوں، کپتانی چھوڑنے کا مشکل فیصلہ تھا لیکن کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس سے پاکستان کی نمائندگی جاری رکھونگا، نئے کپتان کے ساتھ اپنے تجربات اور اُس کی حمایت کے لیے ہروقت موجود ہوں، پی سی بی نے جو مواقع دیے اُس پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے، وائٹ بال فارمیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا کوچز اور انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔
مزید پڑھیںانضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد – قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے اوپر سوال اٹھنے کے بعد عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہاکہ بورڈ سے کال آئی ہم نے آپ پر لگنے والے الزامات پر 5لوگوں کی کمیٹی بنادی ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے پہلے کمیٹی تحقیقات کر لے، بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہوں،بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، بغیر تحقیق کے باتیں کرنے سے تکلیف ہوتی ہے، میرا پلیئر ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کاکوئی تعلق نہیں، میں سمجھتاہوں سلیکٹر کا عہدہ جج والا ہوتاہے،ٹیم سلیکٹ کرتا ہوں اگر کوئی سوال اٹھےگا توبہتر ہے سائیڈ پر ہوجاؤں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹیں گرد ش کررہی ہیں کہ انضمام الحق برطانیہ میں پلیئر ز ایجنٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیںفرخ حبیب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
اسلام آباد – پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی آج جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساتھیوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔ انہیں ساڑھے 3 سال اقتدار کا موقع ملا، جس کے بعد انہیں آئینی طریقہ اختیار کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے حکومت سے ہٹایا گیا، جس پر انہوں نے امن کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے پرتشدد مزاحمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا، وہ ٹھیک نہیں تھا۔ اس کے بعد سے ہم اپنے گھروں سے دور رہے۔ ہم گزشتہ کئی ماہ سے گھروں سے باہر تھے اور قانون کا سامنا نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین ہفتوں سے میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی رابطہ منقطع رکھا، جس کے پیچھے چند وجوہات تھیں۔ سابق وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 5 مہینوں سے یہ سوچ رہا تھا کہ ہم نے اپنی جدوجہد کیا ایسی سیاست کے لیے شروع کی تھی؟ ہم نے تو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ایک حقیقی جدوجہد کا سفر شروع کیا تھا۔ یہ کوئی اسلام یا کفر کی جنگ تو نہیں تھی کہ ہم ملک کو تشدد …
مزید پڑھیںعوام نہیں سرکاری ادارے اور افسران بجلی چور ہیں، امیر جماعت اسلامی سراج الحق
لاہور – امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ماہانہ بجلی کے بل کو سرکاری ڈاکہ قرار دے دیا۔ سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہر مہینے بجلی کا بل دیتے ہیں جو دراصل بل نہیں ایک سرکاری ڈاکہ ہے، حکومت نے اعلان کیا ہے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اور 75روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کی جائے گی، آنے والے دنوں میں 100روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ہے۔ سراج الحق نے بتایا کہ ہم نے ایک توانائی کانفرنس کروائی جس میں ماہرین کو بلایا گیا، انہوں نے بتایا نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے ٹھیک نہیں ہوئے اور حکومت ان ملکوں سے تیل لیتی ہے جو ڈالر پر پیمنٹ لیتے ہیں، جبکہ ایران نے کہا ہے کہ ہم سستی گیس اور سستا تیل دینے کو تیار ہیں اور اپنی پائپ لائن بھی بچھا دی لیکن پاکستانی حکومت کہتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے، افغانستان اور نیپال بھی تاجکستان سے بجلی برآمد کرتے ہیں لیکن پاکستان کے مقابلے میں ان کی بجلی کی قیمت پھر بھی کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج بھی تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی ترین بجلی بنتی ہے، سولر انرجی سے بننے والی بجلی کی قیمت 16روپے فی یونٹ ہے لیکن اسے نیشنل گرڈ میں ڈال کر عوام سے 55روپے فی یونٹ وصول کئے جاتے ہیں، عوام بجلی کا بل دینا چاہتے ہیں لیکن جب حکومت خود ڈاکے ڈالے تو عوام کیا کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کے جتنے منصوبے بنائے گئے اس …
مزید پڑھیں