صفحہ اول / Tag Archives: پیٹرولیم مصنوعات

Tag Archives: پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا اعلان

اسلام آباد – نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کی کمی کا اعلان کردیا۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے ایک پیسہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے پانچ پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں: کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 283.38 روپے سے کم ہوکر 281.34 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18 روپے سے کم ہوکر 296.71 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 211.03 روپے سے کم ہوکر 204.98 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 189.46 روپے سے کم ہوکر 180.45 روپے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجتے ہی شروع ہوجائے گا جو آئندہ پندرہ روز یعنی 30 نومبر کی رات بارہ بجے تک نافذ العمل ہوگا۔

مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد – حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائی محمد علی

اسلام آباد – نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے اس حوالے سے کام جاری ہے۔ پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کام جاری ہے۔ گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گیس شعبے کا گردشی قرض 28 سے 29 سو ارب روپے ہے، اس لیے گیس کے شعبے میں بہتری کے لیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے لیے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا۔ اضافے سے متعلق کوشش ہے غریب صارفین پر 5 سو سے زائد کا بوجھ نہ پڑے۔ امیر طبقے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہوگا۔ نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہوگا۔ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی کہنا کچھ قبل از وقت ہے۔ ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہاتو ضرور مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ عالمی مارکیٹ سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکوز سمیت پاور پلانٹس کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ حکومت کی زیادہ توجہ ڈسکوز پر ہے۔ ڈسکوز میں اصلاحات کے لیے 3تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے۔ پہلی تجویز کے تحت ڈسکوز کی نجکاری زیر غور ہے، جس کے لیے وزارت توانائی اور نجکاری کمیشن مل کر کام کریں گے۔ دوسری تجویز کے تحت …

مزید پڑھیں

پیٹرول 26 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے سے زائد مہنگا کر دیا گیا

اسلام آباد – حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں سالانہ 7 فیصد کمی

اسلام آ باد – ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی – اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں ملک میں 2.76 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 2.97 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ اگست میں ملک میں 1.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 8 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اگست میں ملک میں 1.53 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکااضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 1.35 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست میں بڑھ کر1.41 ملین ٹن ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے برعکس فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں

نگران حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پیٹرول ساڑھے 17، ڈیزل 20روپے مہنگا

اسلام آباد – گراں حکومت نے آتے ہی عوام کو مہنگائی کے شکنجے میں جگڑ ڈالا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو جیتے جی مار دیا۔ میڈیا کے مطابق پیٹر ول کی قیمت میں 17روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے کا اضافہ کیا ہے،قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45پیسے ہوگئی ہےجبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 293روپے 45پیسے ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے وزرات خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری بھیجی تھی جس کو نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

مزید پڑھیں