صفحہ اول / Tag Archives: پی ٹی آئی

Tag Archives: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو قانونی طور پر انتخابی مہم چلانے کا حق ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور – ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قانونی طور پر الیکشن مہم چلانے کا حق ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی مہم اور جلسوں کے انعقاد کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں مگر پی ٹی آئی کو مہم کی اجازت نہیں دی جارہی اور پارٹی کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی ہے۔ عدالت عالیہ نے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق کئی بار ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کے لیے درخواستیں دیں لیکن انہیں مسترد کیا گیا۔ کئی بار انتظامیہ کو درخواستیں دینے کے باوجود پی ٹی آئی پر الیکشن مہم پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ایڈووکیٹ جنرل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔ فیصلے کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سے ہم نے پوچھا کہ پی ٹی آئی پر اعلانیہ یا غیر اعلانیہ کوئی پابندی ہے، جس کے جواب میں ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پی ٹی آئی پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔خیبرپختونخوا سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2020 کے سیکشن 14 کے مطابق جلسے اور کنونشن منعقد کرنے کے لیے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔ عدالت کے مطابق درخواست گزار نے کہا کہ ہم ایڈووکیٹ جنرل سے معاہدہ کرتے ہیں کہ پہلے اجازت لیں گے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ بھی اپنی قانونی ڈیوٹی انجام دے گی۔ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ …

مزید پڑھیں

نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس: ن لیگ کا بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

لاہور – مسلم لیگ ن کا نوازشریف کے زیر صدارت پہلا اہم اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن نے بھی ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے یکم نومبر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چار نومبر کو شریف میڈیکل سٹی میں خصوصی جنرل کونسل رکھ لی۔ احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اب عدالتیں جھوٹے کیسز کا ازالہ کریں، انہوں نے کہا کہ فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، کئی جماعتیں ہماری بدترین مخالف تھیں لیکن قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال بولے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بددعا نہیں دی، بلکہ کہا تھا کہ جس نے ہمیں جھوٹ کا سہارا لے کر بند کیا وہ بھی اس سیل میں بند ہوگا، تو انہیں جھوٹ کی سزا مل گئی۔

مزید پڑھیں

فرخ حبیب نے پی ٹی آئی چھوڑ دی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد – پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی آج جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساتھیوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔ انہیں ساڑھے 3 سال اقتدار کا موقع ملا، جس کے بعد انہیں آئینی طریقہ اختیار کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے حکومت سے ہٹایا گیا، جس پر انہوں نے امن کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے پرتشدد مزاحمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا، وہ ٹھیک نہیں تھا۔ اس کے بعد سے ہم اپنے گھروں سے دور رہے۔ ہم گزشتہ کئی ماہ سے گھروں سے باہر تھے اور قانون کا سامنا نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین ہفتوں سے میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی رابطہ منقطع رکھا، جس کے پیچھے چند وجوہات تھیں۔ سابق وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 5 مہینوں سے یہ سوچ رہا تھا کہ ہم نے اپنی جدوجہد کیا ایسی سیاست کے لیے شروع کی تھی؟ ہم نے تو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لیے ایک حقیقی جدوجہد کا سفر شروع کیا تھا۔ یہ کوئی اسلام یا کفر کی جنگ تو نہیں تھی کہ ہم ملک کو تشدد …

مزید پڑھیں

عثمان ڈار کا تحریک انصاف اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان

سابق وفاقی وزیر عثمان ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کی ذہن سازی کی، جوڈیشل کمپلیکس اور زمان پاک حملہ اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا، 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی زمان پارک میں ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی۔ عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دیا، 9 مئی ایک شرمناک سانحہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تعیناتی روکنے کے لیے کیا گیا، 9 مئی حملوں کا مقدمہ فوج پر دباؤ ڈالنا تھا، 9 مئی حملوں کا مقصد جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔ سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی اور فرخ حبیب فوج مخالف تھے، یہ چاروں افراد چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی تھے، 9 مئی ایک ایسا سیاہ دھبہ ہے جسے دھلنے میں وقت لگے گا۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے آزاد ہیں، وزارت اطلاعات

اسلام آباد – نگراں وزارت اطلاعات نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے غیرملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ ایک بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے آزاد ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق حاصل ہے۔ وزارت اطلاعات کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے انٹرویو میں ریمارکس کو غلط رپورٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے کہا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینا حق ہے لیکن جرائم پر سزا قانونی طور پر جائز ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا یہ افسوسناک ہے کہ انٹرویو کے ایک حصہ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ غلط تاثر دیا گیا کہ کسی مخصوص شخص کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں

ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی دے دی جائے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا ، جیل میں میرے بیرک کے ساتھ ہی پھانسی گھاٹ ہے ، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کے برعکس مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی، میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی ہے، میری بیمار اہلیہ اور بچے سب سے زیادہ ٹارچر کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات میں بے قصور ہوں، میں وہاں موجود ہی نہیں تھا،میری اہلیہ بیمار تھیں، میں کراچی میں ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی چیرمین شپ کے لیے قیاس آرائیاں اور غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ شاہ محمود نے مزید کہا کہ مجھے تھوڑی سی تکلیف ہے اور گلہ خراب ہے، مجھے گھر کا کھانا نہیں ملتا، عام قیدیوں والاہی ملتاہے، فیملی سے کل ملاقات ہوئی ہے، بچے اور اہلیہ اڈیالہ جیل آئے، جیل میں اپنی فیملی کو دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور دکھ بھی ہوا۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت کی ٹوئٹ کے بعد پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد – آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسودوں پر صدرِمملکت کے دستخط کے معاملے پر تحریک انصاف نے عدالتِ عظمی سے فوری رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی و عدالتی سطح پر صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے موقف کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترین قانونی مسودہ جات کی توثیق کے عمل پر صدرِمملکت کا موقف ہرلحاظ سے غیرمعمولی اور سنجیدہ ترین اقدامات کا متقاضی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ صدرِمملکت نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے ریاستی و حکومتی ڈھانچے میں گہرائی تک سرایت کئے گئے مرض کی نشاندہی کی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پارلیمان اور الیکشن کمیشن سمیت پوری ریاستی مشینری کو آئین کی تابعداری سے ہٹا کر غیرمرئی قوتوں کے اشاروں پر چلا دیا گیا، آئین کے اہم ترین حصوں پر عملدرآمد کو یکسر منسوخ کرکے ملک کو جنگل کے قانون کی گرفت میں دیکر میڈیا و عدالتوں کو نادیدہ قوتوں کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا۔

مزید پڑھیں