صفحہ اول / Tag Archives: پی ٹی آئی

Tag Archives: پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جمعرات صبح 10 بجے کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف اب تک 11 درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں

اکبر ایس بابر کا اچانک آنا پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی سازش ہے، ترجمان تحریک انصاف

لاہور – پاکستان تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کرنے کے فیصلے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی سازش ہوگا اور اچانک ایسے شخص کا منظر عام پر آنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کرنے کے فیصلے پر تحریک انصاف کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور بحرانوں سے نجات کی راہ صاف شفاف انتخابات میں مضمر ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں ساکھ اور حیثیت کے حامل انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں یکساں اور مساوی انداز میں شرکت ناگزیر ہے ، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی، کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف یا اس کی قیادت کے بغیر شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن ہے نہ عوام اسے قبول کریں گے، تحریک انصاف کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کی ریاستی کوششوں سے قوم پوری طرح واقف ہے اور اکبر ایس بابر کا اچانک منظر عام پر آنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پی ٹی آئی نے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے اپنی غیرجانبداری برقرار رکھنا دستور و جمہوریت کے استحکام اور انتخابات کی ساکھ و شفافیت کیلئے لازم ہے، الیکشن کمیشن فتنہ گروں کے گمراہ کن بیانیوں اور کرائے کے نامعلوم درخواست گزاروں کی جانب سے انتشار کے بیج …

مزید پڑھیں

مرنے کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی ڈیل یا سمجھوتا نہیں ہوگا ، چیئرمین پی ٹی آئی

راولپنڈی – پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے کہا کہ ‘مرنے کے لیے تیار ہوں لیکن کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں کریں گے. سائفر کیس کی کھلی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کسی بھی ڈیل یا سمجھوتے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ خاور مانیکا کی جانب سے بشریٰ بی بی کے خلاف لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ انہیں سابق خاتون اول پر بہتان لگانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ عمران خان نے کہا میں حلف کے تحت یہ کہہ سکتا ہوں کہ بشریٰ بی بی کو اس دن دیکھا تھا جس دن ہماری شادی ہوئی تھی ۔ آج میڈیا پرسن سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے پیش گوئی کی کہ ان کی جماعت 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے لندن پلان کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کا مقصد نواز شریف کو وطن واپس لانا اور مجھے جیل میں ڈالنا تھا۔ 9 مئی کے ہنگامے بھی لندن پلان کا حصہ تھے، سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا اور مزید کہا کہ انہیں اس روز ’غیر قانونی‘ گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا اور 10 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں جیل میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔’سازش‘ کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر …

مزید پڑھیں

صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے خدشات سے متعلق نگراں وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد – بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات پر غور کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط ارسال کر دیا۔ صدر مملکت نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے صدر کو خط بھی نگراں وزیر اعظم کو ارسال کیا ہے۔ اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا کہ نگراں حکومت کا غیر جانبدار اکائی کے طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ہموار میدان فراہم کرنا بےحد اہم ہے، آئندہ انتخابات میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کی نگراں حکومت کی پالیسی پر آپ کے حالیہ بیانات باعثِ اطمینان ہیں اور پختہ یقین ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا مناسب راستہ ہے۔ صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ عوام کا سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا اور آزاد میڈیا کے ذریعے رائے کا اظہار کرنا ہی جمہوریت کی روح ہے جبکہ آزادانہ، منصفانہ اور مستند الیکشن پر پورے پاکستان میں اتفاق ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ صدر مملکت ریاست کے سربراہ کے طور پر جمہوریہ کے اتحاد کی علامت ہیں، آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر مملکت، وزیر اعظم اور تمام اداروں سمیت شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے پابند ہیں۔ اسی وجہ سے پاکستان تحریکِ انصاف کے الزامات پر مشتمل خط آپ کو ارسال کر رہا ہوں۔ صدر …

مزید پڑھیں

کوئی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا، فضل الرحمان

اسلام آباد – جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی بھی جبر و تسلط کسی محب وطن کو ملک آنے سے نہیں روک سکتا۔ ‏جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کتنا بھی جبر و تسلط کرلے اس کا اثر زیادہ دیر تک نہیں رہتا، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو وطن واپسی پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد جے یو آئی ف، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں نے ملکر متفقہ طور پر شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا تھا۔

مزید پڑھیں

پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش گرفتار

پشاور – تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا کے مطابق آئی جی خیبر پختون خوا کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کی پشاور ہائی کورٹ کو کی گئی یقین دہانی کے باوجود تحریک انصاف کے رہنما اور سابق خیبر پختون خوا حکومت کے صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اطلاعات ہیں کہ کامران بنگش کو موٹروے ٹول پلازا کے قریب ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا، کامران بنگش کو گھر میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور چھاپے کے دوران لیڈی پولیس بھی ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔ پولیس کے مطابق انہیں نو مئی کی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ کابلی میں نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ تین روز قبل منگل 17 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بار بار گرفتار پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر آئی جی اور چیف سیکریٹری کے پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بات ہوگی تو عدالت سے رجوع کیا جائےگا تاہم آج پھر ایک رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما عرفان سلیم کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے تاہم عرفان سلیم گھر پر نہ ہونے کے سبب گرفتاری سے بچ گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ: پی پی ایس (پاکستان پریس سروس) کا کسی بھی خبر، تبصرے، …

مزید پڑھیں

عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وفد کی صدر مملکت سے اہم ملاقات

اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے ترجمان اور عہدیدار نے صدر مملکت سے اہم ملاقات کی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور صدر مملکت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی راہ کو ہموار کریں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو عمران خان کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنے کا پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو صدر مملکت سے ملاقات کی ہدایت چیئرمین عمران خان نے کی تھی جس کی روشنی میں آج سیکریٹری اطلاعات اور بیرسٹر عمر نیازی نے ایوان صدر میں عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کیلیے راہ ہموار کریں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھیجا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور بات چیت شروع کرنے سے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عمران خان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی قیادت نے صدر مملکت کو …

مزید پڑھیں