صفحہ اول / Tag Archives: چیئرمین تحریک انصاف

Tag Archives: چیئرمین تحریک انصاف

عدالت نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد – اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا فیصلہ سنادیا، قانون کے مطابق غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔ میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کی جیل ٹرائل، جج تعیناتی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل یا اوپن کورٹ میں ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین صفحات پر مشتمل اپنے محفوظ فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق ٹرائل جیل یا اوپن کورٹ میں ہوسکتا ہے،غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جاسکتا ہے۔ فیصلے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج کی تعیناتی درست قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13نومبرکوکابینہ منظوری کےبعدجاری نوٹیفکیشن کاماضی پراطلاق نہیں ہوگا۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جیل ٹرائل کرنے کے لیے ایک طریقہ کار موجود ہے، جیل ٹرائل کا پہلا قدم جج …

مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جل منتقل کردیا گیا

اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد مکمل ہو گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس کی بھاری نفری نے 15 گاڑیوں، دو بکتر بند اور ایک ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کی اس بیرک میں رکھا جا رہا ہے جہاں دیگر سیاستدان بھی رہے، اس بیرک میں تین سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر مقیم رہے۔ اس بیرک میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم نواز شریف مہمان رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی منتقلی سے قبل اڈیالہ میں خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج رات ایک مشقتی بھی دے دیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا اپنی مرضی کا ملے گا، جیل میں دیگر سہولیات بھی وی آئی پی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا استقبال کیا، کارکنوں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

مزید پڑھیں