صفحہ اول / Tag Archives: چیئرمین پیپلز پارٹی

Tag Archives: چیئرمین پیپلز پارٹی

ن لیگ مہنگائی لیگ: غریبوں کا خیال صرف ہماری پارٹی رکھتی ہے، بلاول بھٹو

کوئٹہ – چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا 70 فیصد طبقہ نوجوان ہے، میں بھی نوجوان ہوں، نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں، میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدارت کا عہدہ سنبھال کر نفرت ، انا ، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو دفن کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی، صدر آصف زرداری نے میڈیا کی کردار کشی برداشت کی، کبھی میمو گیٹ میں کوئی کالا کوٹ پہن کر کورٹ جاتا تھا تو کوئی یوتھ کا نمائندہ بن کر سامنے آتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ چارٹر آف اکانومی کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نیا چارٹر آف اکانومی لائے گی، ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پچھلی حکومت میں ن لیگ کے پاس وزارت خزانہ تھی، وہ فیل ہوچکی، ملک بھر میں انہیں مہنگائی لیگ کہا جارہا ہے، عوام کو معلوم ہے یہ سیاست کے شوباز ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں ہے بلکہ غربت اور مہنگائی ہے، معاشی حالات پہلے کبھی اتنے برے نہیں تھے، جتنے آج ہیں، مہنگائی ، غربت ، بیروزگاری کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان تقسیم ، نفرت ، انتقام جیسی سیاست کو دفن کریں، افسوس ہے کہ اسلام آباد کو نظر …

مزید پڑھیں

حکومت بنا کر اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد کروں گا، بلاول بھٹو

چترال – پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدان دعوے کر رہے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کریں گے، میں حکومت بناؤں گا اور اٹھارہویں ترمیم پر عملدرآمد کروں گا۔ چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرانے سیاستدان اور کتنا کام کر سکتے ہیں؟، پرانے سیاستدانوں کے فیصلے آج کی سوچ کے ہوتے ہیں، پرانے سیاستدان کل کا نہیں سوچتے۔ انہوں نے کہا کہ فروری کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جب بھی پی پی کی حکومت بنی تو پسماندہ علاقوں کی حکومت بنی، پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو وہ ٹک ٹاک کی حکومت بنی، ن لیگ کی حکومت بنتی ہے تو وہ اشرافیہ کی حکومت ہوتی ہے، پی پی حکومت غریبوں کی حکومت ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے کہ ہماری پرانے سیاستدانوں سے جان چھڑوائی جائے، میں اپنے بزرگوں کا احترام کرتا ہوں، ہم پی ٹی آئی کی طرح نہیں کہ گالی دینا شروع کر دیں، یہ مطالبہ میرا نہیں ملک کے نوجوانوں کا مطالبہ ہے، میں پرانے سیاستدانوں سے مطالبہ کرتا آ رہا ہوں کہ وہ سیاست چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں بہت مسائل ہیں، غربت، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخی سطح پر ہے اور ان مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے، ہم نے ہر دور میں مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اتحادی ملک کو مسائل سے نکالنے کے بجائے ذاتی …

مزید پڑھیں

بلاول بھٹو نے ن لیگ کو ’پاکستان مہنگائی لیگ‘ قرار دے دیا

مٹھی – سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے کمروں میں بیٹھ کر منصوبے بنا رہے اور الیکشن رزلٹ ڈکلیئرکرا رہے ہیں، ان لوگوں کوعوام 8 فروری کو جواب دیں گے، عوام اس بار کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے، عوام نے 5 سال سلیکٹڈ راج بھگتا ہے، ہمیں آگے جا کر کوئی سلیکٹڈ راج قبول نہیں ہوگا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے تھر واسیوں کے ساتھ دیوالی منا رہا ہوں، پیپلز پارٹی برابری پر یقین رکھتی ہے، محترمہ نے ہمیں برابری کی سیاست سکھائی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو نے ایک ساتھ چلنے کی سیاست سکھائی ہے، رنگ و نسل میں کسی بھی فرق پر یقین نہیں رکھتے، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے، کچھ لوگ تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کا سب سے بڑا ثبوت تھرپارکر کے عوام ہیں، بطور نوجوان وزیر خارجہ جہاں جاتا تھا تھرپارکر کا ذکر کرتا تھا، پاکستان کے بارے میں بین الاقوامی میڈیا میں غلط فہمی موجود ہے اس کا جواب تھرپارکر کے عوام ہیں، بھٹو جب بھارت پہنچا تھا وہاں بھی مجھے اپنا تھرپارکر یاد آیا، وہاں جو مودی کی حکومت ہے وہ بھارت میں کسی بھی اقلیت کی نمائندگی نہیں کرتی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن شیڈول تو ابھی تک نہیں آیا، ہماری الیکشن …

مزید پڑھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور – چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے لہٰذا بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے لہٰذا الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا، ہمارےلیول پلیئنگ فیلڈ کے تحفظات خصوصی طور پر ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے اصول واضح ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سندھ میں ترقیاتی بجٹ استعمال کرنےکی اجازت نہ ہو اور دیگرصوبوں میں ہو، پنجاب اور وفاق میں ترقیاتی اسکیموں پرکام جاری ہے، ڈیولپمنٹ سے متعلق وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے روایت ایک جیسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا شروع سےمطالبہ ہے کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے، نوازشریف نے واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تو پیپلزپارٹی ویلکم کرےگی، ہم بھی اپنے کیسز کو فیس کرنےکے لیے تیارہیں، امید ہے نواز …

مزید پڑھیں