اسلام آباد – چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور ان کے علاقوں پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات کے دوران کی ہے ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ جنرل عاصم منیر نے شہری آبادی، اسکولوں، امدادی کارکنوں اور ہسپتالوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ سی او اے ایس کے حوالے سے کہا گیا کہ “غزہ کے لوگوں کا زبردستی انخلاء ایک سنگین جرم ہے۔ آرمی چیف نے 1967 سے پہلے کے موقف پر فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیںدہشتگرد اور اُنکے سہولت کار خوارج ہیں جن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف
راولپنڈی – چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی شرپسند قوتوں کو ملک کی معاشی و انسانی ترقی سے تکلیف پہنچ رہی ہے، قوم کی حمایت سے خوارج کے خلاف پوری طاقت سے آپریشن جاری رہے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ نے آمد پر اُن کا استقبال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ’’12 ربیع الاول کو ہونے والی دہشت گردی اور اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، اس دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار خوارج ہیں، جن کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان اور اس کی عوام کے دشمن ہیں، بری طاقتوں کے خلاف قوم کی حمایت سے ریاست اور سیکورٹی فورسز بھرپور طاقت کا استعمال کرتی رہیں گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ دہشت گردوں …
مزید پڑھیںملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی، آرمی چیف
اسلام آباد – نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری میں صحافی نے آرمی چیف سے ملک کی مستقبل کی صورت حال کے حوالے سے سوال کیا۔ صحافی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے دریافت کیا کہ آپ ملک کو کہاں دیکھ رہے ہیں؟ جس پر آرمی چیف نے جواب دیا کہ ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی۔ صحافی نے آرمی چیف سے کہا کہ گزشتہ شب کاکول میں پریڈ کے دوران آپ کا خطاب بہت اچھا تھا اور آپ کو مستقبل میں بھی ایسے ہی خطابات کرنے چاہیں۔ صحافی کے مکالمے پر آرمی چیف مسکرائے اور شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں