صفحہ اول / Tag Archives: چیف جسٹس

Tag Archives: چیف جسٹس

سائفر مقدمہ خارج کرنے اور عمران خان کی ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد – اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سائفر اخراج مقدمہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت ہوئی۔ وکیل سلمان صفدر اور اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے تاہم راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل نہ ہو سکے تھے اس لیے انہوں ںے آج دوبارہ دلائل دیے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ قابل دست اندازی جرم پر ایف آئی آر کا اندراج بنتا ہے، وفاقی حکومت نے سیکرٹری داخلہ کو کمپلینٹ داخل کرنے کی منظوری دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں دس سال سے کم سزا والی دفعہ میں ضمانت ہوسکتی ہے لیکن دس سال سے زائد سزا والی سیکشن لگی ہو تو وہ ناقابل ضمانت ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ مقدمہ اخراج کی درخواست میں کھوسہ صاحب نے تسلیم کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے جرم نہیں بنتا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سائفر آرہے ہوں گے آؤٹ آف پریکٹس ہوں گے وہ سمجھا دیجئے گا، یقینا وزارت خارجہ نے ایس او پیز بنائے ہوں گے وہ بتا دیجیے گا، سائفر کے ذریعے جو بھی معلومات آرہی ہیں کیا وہ آگے کمیونی کیٹ نہیں کی جاسکتیں؟ اس پر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ سائفر کی دو کیٹگریز ہوتی ہیں جن میں سے ایک …

مزید پڑھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل دن گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ آج چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آجائے گا بیر سٹرعلی ظفر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی استدعا کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی و ضمانت پررہائی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کی۔ امجد پرویزکے سزا معطلی کی درخواست پردلائل دینا شروع کردئیے۔ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے دوران سماعت راہول گاندھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راہول گاندھی کیس میں بھی نجی شکایت پر2 سال قید کی سزا ہوئی تھی،راہول گاندھی نے سزا معطلی کی درخواست دائرکی جوخارج کردی گئی،عدالت نے فیصلہ دیا کہ سزا معطل کرنا کوئی ہارڈ اینڈ فاسٹ رول نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے ظہورالہی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔ امجد پرویزنے کہا میں ابھی ان کی سزا معطلی کی درخواست کی مخالفت کرہی نہیں رہا،میں ابھی یہ کہہ رہا ہوں کہ اس طرف جانے سے پہلے پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس کیا جانا لازم ہے۔ امجد پرویزنےکہا ضابطہ فوجداری میں سزامعطلی کی درخواست میں شکایت کنندہ کو فریق بنانے کا ذکرنہیں، استدعا ہے کہ عدالت درخواست میں ریاست کو نوٹس جاری کرے،ریاست کونوٹس جاری کئے اورمؤقف سنے بغیرسماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے …

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن شفاف طریقے سے حلقہ بندیاں مکمل کرے، سپریم کورٹ

اسلام آباد – چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ میں سندھ کے ضلع شکار پور کے 3 صوبائی حلقوں میں حلقہ بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ الیکشن کمیشن کو واپس بھجوا دیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کروا رہا ہے؟ جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دئیے۔ چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یعنی ابھی انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں متعدد بار حلقہ بندیوں کا معاملہ آ چکا ہے۔ حلقہ بندیوں میں ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے حلقے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے۔ چیف جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے۔ سندھ سے اکثر یہ گلہ کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔ الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔ سندھ میں صوبائی حلقےپی ایس 7، 8 اور 9 شکارپور کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ میں چیلنج کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں