ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس ، ہری بھری جھنڈیاں ،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں تمام بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مشہور زمانہ مین شاہراہ مری روڈ پر بہت بڑی تعداد میں لوگ جشن منا رہے ہیں۔ ملی نغموں سے پورا شہر گونج رہا ہے۔ ہر طرف سبز ہلالی پرچم لہرا رہے ہیں۔ کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔ کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور علاقوں میں روایتی انداز سے جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ زندہ دلان لاہور میں 12 بجتے ہی گریٹر اقبال پارک ، پنجاب اسٹیدیم ، کلمہ چوک سمیت دیگر مقامات پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
مزید پڑھیںپاکستان کا مقصد کیا…!!!
تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان 14 اگست کا دن اہل پاکستان کے لئے پر جوش دن ہے، کیونکہ یہ فتح مبین کا دن ہے، آرزوؤں کی تکمیل کا دن ہے اور مسلمانان ہند کی آزادی کا دن ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر پاکستانی جشن آزادی پورے جوش و جذبے کیساتھ مناتے ہوئے قیام پاکستان کے مقصد پر غور کرے۔ ذہن کے گوشہء میں سوئے ہوئے افکار کو زندہ کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کی یادیں تازہ کرے ، اپنی بصیرت سے قیام پاکستان کے لئے چلائی گئی تحاریک کودیکھے، قیام پاکستان سے قبل مسلمانوں کے حالات کو چشم تصور میں لائے ، اور قیام پاکستان کے لئے دی گئی شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے غور کرے کہ قیام پاکستان کا مقصد کیا تھا ۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے کس ریاست کا خواب دیکھا تھا؟بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کس لئے ایک علیحدہ ریاست کی جدو جہد کی تھی؟ پھر یہ حقیقت آسانی کے ساتھ سمجھی جا سکتی ہے کہ مختلف صوبوں، علاقوں، قوموں اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جس قوت نے ایک متحد قوم بنا دیا وہ قوت اسلامی نظریہ تھا۔ کلمہ طیبہ کی برکت اور طاقت سے 27 رمضان المبارک 14 اگست 1947ء کے دن اللہ ربّ العزت کے خاص فضل و کرم سے ایک آزاد خود مختار، اسلامی فلاحی ریاست، پاکستان کامعرض وجود میں آنا بلاشبہ عوام پاکستان کے لیے قدرت کا ایک بہت بڑا انعام ہے، اور کلمہ طیبہ ہی ہمارا نظرئیہ پاکستان ہے۔ نظرئیہ پاکستان کے دو الفاظ …
مزید پڑھیں