صفحہ اول / Tag Archives: pps pakistan

Tag Archives: pps pakistan

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پردفتر خارجہ کا اظہار تشویش

اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے پڑوسی ملک ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے غیر قانونی افغانوں کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ افغان حکام پر زو دیا کہ اپنی سرزمین کا پاکستان کیخلاف استعمال روکیں۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی ماحولیاتی تحفظ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے موجود وزیراعظم انوارالحق کاکڑ فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے میں بھی مصروف ہیں۔ ممتاز زہرہ بلوچ کہتی ہیں اہم دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین کئی معاہدے بھی ہو گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ایک غیر ملکی دورے میں کئی محاذوں پر مصروف ہیں۔ دبئی میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی سے قبل کئی دوست ممالک کے حکام سے ملاقاتیں ہو چکیں۔ گفتگو میں فلسطینی اور کشمیری مظلوموں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ یہ بھی کہا کہ مودی سرکار کی انتہا پسندی سے کھیل تک محفوظ نہیں رہے۔ ایک سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ کوپ 28 کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی، شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ، فرحت شہزادی، سید ذوالفقار بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملزمان کےوارنٹ گرفتاری جاری کیے، نیب نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں

انڈر واٹر ویڈیو پریشال شاہد نے ہانیہ عامر کو جل پری قرار دے دیا

لاہور – معروف پاکستانی گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ ہانیہ عامر کی انڈر واٹر ویڈیو دیکھ کر انہیں جل پری قرار دے دیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دبئی سے سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں زیر پانی موج مستی، کبھی سنوکر تو کبھی شطرنج کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ انڈر واٹر ویڈیو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو خوب بھا گئی۔ مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے گلوکارہ یشال شاہد نے اداکارہ کو "جل پری” قرار دے دیا جبکہ دیگر مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرا شوکاز نوٹس بھی چیلنج کر دیا

اسلام آباد – سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دوسرا شوکاز نوٹس بھی چیلنج کر دیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج ہے، 19 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج تعینات ہوئے، 16 مارچ 2020 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی ملی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو اگر کسی جج کے خلاف شکایات ہوں تو صدر کو بتائی جاتی ہیں، 16 فروری 2023 کو درخواست گزار کے خلاف سیاسی اور بدنیتی پر مبنی مہم کا آغاز کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کی گئی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ 24 نومبر کا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، دوسرا شوکاز نوٹس میرے خلاف کارروائی میں نقائص دور کرنے کیلئے جاری کیا گیا، اپنے ابتدائی جواب میں کارروائی کے نقائص اجاگر کئے تھے۔ درخواست میں کہا گیا کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم عدلیہ پر حملہ ہے، میرے ٹیکس ریٹرن کی تفصیل کسی کو دی نہیں جا سکتی، غیر قانونی طور پر حاصل ریکارڈ قابل قبول شہادت نہیں۔ درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، پٹیشن میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی بہت سی طاقتیں موجود ہیں، آصف زرداری

کوئٹہ – پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی بہت سی طاقتیں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر خوبی ہے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، افسوس ہے اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کو نظر نہیں آتا کہ دل بلوچستان ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نظر آتا ہے بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کی دھرتی کے نیچے بہت بڑا غم اور دکھ پھیلا ہوا ہے، ہم نے بلوچستان والوں کو اپنی دھرتی کا مالک بنانا ہے، پاکستان ایک ایکسپورٹ ملک تب بنتا ہے جب بلوچستان کے پاس پانی آتا ہے، ہم بلوچستان کو پانی دیں گے، ہمارے پاس فارمولے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمارے پاس ملکی مسائل کے حل کیلئے فارمولے ہیں، میرے بیٹے نے پہلا نوجوان وزیر خارجہ بنکر پرچم اونچا کیا، آج لوگ بلاول بھٹو کو اس کی اپنی شناخت سے جانتے ہیں، ہم نے ہر موسم میں بلاول بھٹو کی سپورٹ، تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو نوجوانوں کا اور آنے والا کل کا لیڈر بنانا ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرے پاکستان کا ہر بندہ باشعور اور محنت کش ہے، ہمیں اپنی عوام سے امیدیں ہیں، عوام پر ناز ہے، میں نے پاکستان کیلئے خواب دیکھے ہیں، میرے اور آپ کے بچوں نے یہاں رہنا ہے، یہاں بڑے ہونا ہے۔ …

مزید پڑھیں

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: یوگینڈا نے پہلی بار کوالیفائی کرلیا

نمیبیا – یوگنڈا نے پہلی بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرکے بڑے ایونٹ میں اپنی جگہ بنالی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء (مینز) کے کوالیفائر میں روانڈا کو یوگنڈا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یوگنڈا نے آئندہ برس ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی شرکت یقینی بنالی۔ جمعرات کے روز افریقی ریجن کے کوالیفائر میں یوگنڈا نے بڑی آسانی کے ساتھ حریف ٹیم روانڈا کو 9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا۔ اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر یوگینڈا کی پوزیشن دوسری ہو گئی۔ واضح رہے کہ اس پیش رفت کے بعد افریقی ریجن کوالیفائر میں زمبابوے میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں

مودی سرکار سکھ رہنماؤں کی امریکہ بھر میں سپاری دینے میں ملوث نکلی

نیو یارک – بھارت کی مودی سرکار علیحدگی پسند سکھ رہنمائوں کی امریکا بھر میں سپاریاں دینے میں ملوث نکلی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے خالصتان تحریک کے رہنمائوں کو امریکا میں چن چن کر قتل کرنے کے احکامات دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک سکھ رہنما کو نیویارک تو دوسرے کو کیلیفورنیا میں قتل کیا جانا تھا اور ان کے قتل کی سازش بھارتی ایجنٹ نے کی جو سینئر فیلڈ افسر تھا اور سیکیورٹی و انٹیلی جنس پر مامور تھا۔ بھارت کا مرکزی ہدف سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں تھے،قتل کے احکامات دینے والا اہلکار بھارتی پولیس میں کام کر چکا ہے اور اس نے جنگ کی تربیت بھی حاصل کی ہے۔ اس بھارتی ایجنٹ کے اہم کارندے نکھل گپتا کو جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا جا چکا ہے جو بھارت کا رہنے والا ہے اور منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گپتا نے کرائے کے قاتل سے رابطہ کیا جو امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے کا خفیہ افسر تھا اور اس مبینہ کرائے کے قاتل کو بتایا گیا تھا کہ کئی اہداف کو نشانہ بنایا جانا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کے لیے 1لاکھ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے 15ہزار ڈالرز کی پیشگی رقم دی گئی تھی جس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گپتا نے ایجنٹ کو پنوں کے نیویارک میں واقع گھر کا پتہ اور روزانہ کی مصروفیات دیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پنوں کے قتل کی …

مزید پڑھیں

خاتون جج دھمکی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کیلیے درخواست خارج

اسلام آباد – خاتون جج دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کے لیے دائر درخواست خارج کردی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جج محمد مرید عباس کے روبرو پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے اور اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے کیس کے حوالے سے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی بریت کے لیے دائر درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کے لیے 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر تقریر کے دوران شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون جج کو دھمکی دینے کا الزام تھا۔ اس کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی – سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے 05 دسمبر 2023ء کو مدت مکمل کرنے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ یہ رقم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں جمع ہے۔ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت کا تسلسل ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اس اقدام سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔ 3 ارب ڈالر کے اِس ڈپازٹ معاہدے پر ابتدائی طور پر سال 2021ء میں ایس ایف ڈی کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے۔ شاہی فرمان جاری ہونے کے بعد 2022ء میں اس کا اجرائے ثانی ہوا تھا جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کا عکاس ہے۔

مزید پڑھیں

ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا

لاہور – پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ بے شمار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے حال میں کروائے گئے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو اور تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے سیاہ پرنٹڈ ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے اور ویڈیو میں ماہرہ بھرپور ناز و انداز کے ساتھ چلتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں تو کہیں وہ ساڑھی کے پلّو کو کچھ ایسے انداز میں لہراتی نظر آرہی ہیں کہ دیکھنے والا ان کے حسن کے سحر میں جکڑا جائے۔ ساڑھی کے علاوہ ماہرہ خان کو سفید اور ایک تصویر میں سیاہ لباس میں ملبوس بھی دیکھا جاسکتا ہے، ماہرہ خان کے ان تینوں لکس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں