دوحہ – حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔ مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں ، اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔
مزید پڑھیںن لیگ کی ق لیگ کو 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
لاہور – مسلم لیگ ن نے مسلم لیگ ق کو 2 قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کر دی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مشکل وقت میں ساتھ دیا یہ بھول نہیں سکتا۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائد سے کہا کہ خواہش تھی کہ آپ کو لندن آکر ملتا مگر صحت نے اجازت نہیں دی، اچھا ہوا آپ ملنے آگئے بہت خوشی ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین نے مریم نوازشریف سے دلچسپ مکالمہ میں کہا کہ میں نے اور نوازشریف نے ایک جیسی واسکٹ پہن رکھی ہے زیادہ اچھی کس کی لگ رہی ہے، مریم نواز نے چودھری شجاعت حسین کے استفسار پر جواب میں کہا کہ زیادہ اچھی آپ کی لگ رہی ہے، شہبازشریف نے کہا کہ سالک حسین نے میری کابینہ میں فعال کردارادا کیا تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ سے طے ہوا ہے کہ مسلم لیگ ق کو چار ایم این اے اور آٹھ ایم پی ایز نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ملے گی، مسلم لیگ ن سے یہ بھی طے ہوا ہے کہ جتنی ہماری سیٹیں سابق حکومت میں تھیں وہ ہمیں ملیں گی۔ ق لیگ نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا کہ قیادت کی خواہش ہے کہ ایڈجسٹمنٹ میں سیٹیں مزید بڑھ جائیں۔
مزید پڑھیںاسرائیل کو تسلیم کرنے کی جھک ماری جا رہی، اجازت نہیں دینگے، فضل الرحمان
اسلام آباد – جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جھک ماری جا رہی ہے، اپنے اور اسلامی حکمرانوں کو واضح کرتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پرقابض ہے، غزہ پراسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا، بانیان پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سرزمین پر اسرائیل کے ایجنڈے کو شکست دی ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکا تم نے جاپان پر ایٹم بم برسایا، تم کیسے انصاف کی بات کر سکتے ہو، اب دنیا میں فلسطین کی آزادی کی بات ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا ہے، ہم نے بیت المقدس کو آزاد کرانا ہے، جمہوریت کے علمبردار فلسطین میں انسانیت کا احترام نہیں کر رہے، عالمی ادارے فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کریں، اسلامی دنیا فلسطین کی مالی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمران، اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے توعوام ان کے خلاف بغاوت کریں گے، اس کانفرنس کو تسلسل دینے کے لیے ایک اور اجلاس بلایا جائے، 8 دسمبر پورے ملک یوم اقصیٰ کے طور پر منایا جائے۔
مزید پڑھیںپی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت جمعرات صبح 10 بجے کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف اب تک 11 درخواستیں دائر ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیںاسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری، ایک روز میں مزید 110 فلسطینی شہید
غزہ – غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں ، دیرالبلاح، خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے ایک روز میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد مزید شدت کے ساتھ زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے اور جنگ بندی سے قبل شمالی علاقوں میں کارروائی کے بعد اب وہ جنوب کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ حماس کے کمانڈر ان علاقوں کے اطراف سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دیرالبلاح کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 50 افراد شہید ہوئے جبکہ اسرائیلی طیاروں نے 3 خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے 35 میں سے 26 ہسپتال مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں ، اسرائیلی ٹینکوں نے ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے ہیں ، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر فاسفورس بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ خان یونس شہر کو مکمل گھیرے میں لے لیا گیا ہے ، ہرزی حلیوی کاکہناہےکہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فورسز کےحملے شمالی غزہ کو محفوظ بنانے کےلیے ہیں۔ خان یونس میں اسرائیلی فورسزکی جنگجوؤں کےساتھ جھڑپیں جاری ہیں ، حماس کے عسکری گروپ اسلامک جہاد نے اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کی ویڈیو جاری کر دی۔ اس ویڈیو میں راکٹ لانچرز اورگنزسے صیہونی فورسز کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ …
مزید پڑھیںانگلش پریمیئر لیگ: آرسنل اور وولور ہیمپٹن نے اپنے میچز جیت لئے
لندن – انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں آرسنل نے لیوٹن کو اور وولور ہیمپٹن نے برنلے کو شکست دے دی، یہ آرسنل کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے جبکہ وولور ہیمپٹن کی لیگ میں پانچویں کامیابی ہے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، لیوٹن ٹاؤن اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کےآغاز سے ہی لیوٹن ٹائون کی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔ گیبریل مارٹینیلی نے میچ کے 20 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو لیوٹن ٹاؤن کے گبریل اوشو نے ٹھیک پانچ منٹ بعد ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ آرسنل کے گبرائیل جیسس نے میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل 45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی۔ یوں میچ کے پہلے ہاف پر ہی آرسنل کی ٹیم کو لیوٹن ٹاؤن کے خلاف 1-2گول کی برتری حاصل تھی ، دوسرے ہاف میں 49 ویں منٹ میں لیوٹن ٹاؤن کے ایلیا ادیباؤ نے ایک گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا۔ لیوٹن ٹاؤن کے راس بارکلی نے 57 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 2-3 کی برتری دلا دی ، آرسنل کے کائی ہاورٹز نے میچ کے 60 ویں منٹ میں ایک …
مزید پڑھیںخلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی، ایمان علی
لاہور – معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔ حال ہی میں اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر کی ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض تین دن قبل میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کیا، مجھے کسی نے نکالا نہیں تھا۔ انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی منع نہیں کیا تھا بلکہ مجھے فلم کی کہانی سے اختلاف تھا جس وجہ سے میں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل کام سے انکار کیا۔ بعدازاں انہوں نے کہا کہ میں اس لکھاری (خلیل الرحمان قمر) کے لکھے ہوئے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے فرحان سعید کو سب سے پسندیدہ معاون اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کی بھی تعریف کی۔
مزید پڑھیںبجلی مزید مہنگی، فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 7 پیسے اضافہ
لاہور – نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کر دی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں ریفرنس سے کم بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں 9 ارب 25 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، پن بجلی ذرائع سے 3 ارب 11 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
مزید پڑھیںعمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب اور پٹیشنر خالد محمود ایڈوکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل شعیب شاہین نے کمیشن کو بتایا کہ ہم نے انٹر پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے، اب اس کیس کو ختم ہوجانا چاہیے۔ قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آگیا ہے۔ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کر رہے اس کے ساتھ چلا لیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ خالد محمود کو موقع دے رہے کہ وہ نئے چیئرمین کے خلاف بھی پٹیشن دائر کریں۔ خالد محمود نے استدعا کی کہ آپ آرڈر میں لکھ کر دے دیں کے سابق وزیراعظم سزا یافتہ ہیں اور وہ پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے انتخاب لڑا ہی نہیں اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔
مزید پڑھیںاکبر ایس بابر کا اچانک آنا پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی سازش ہے، ترجمان تحریک انصاف
لاہور – پاکستان تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کرنے کے فیصلے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور رکھنے کی سازش ہوگا اور اچانک ایسے شخص کا منظر عام پر آنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی پریس کانفرنس اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چلینج کرنے کے فیصلے پر تحریک انصاف کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور بحرانوں سے نجات کی راہ صاف شفاف انتخابات میں مضمر ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں ساکھ اور حیثیت کے حامل انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں یکساں اور مساوی انداز میں شرکت ناگزیر ہے ، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی، کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف یا اس کی قیادت کے بغیر شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن ہے نہ عوام اسے قبول کریں گے، تحریک انصاف کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کی ریاستی کوششوں سے قوم پوری طرح واقف ہے اور اکبر ایس بابر کا اچانک منظر عام پر آنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ پی ٹی آئی نے ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے اپنی غیرجانبداری برقرار رکھنا دستور و جمہوریت کے استحکام اور انتخابات کی ساکھ و شفافیت کیلئے لازم ہے، الیکشن کمیشن فتنہ گروں کے گمراہ کن بیانیوں اور کرائے کے نامعلوم درخواست گزاروں کی جانب سے انتشار کے بیج …
مزید پڑھیں