صفحہ اول / آرکائیو / ایرانی وفد سفارتی مشن کی بحالی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

ایرانی وفد سفارتی مشن کی بحالی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض – ایرانی وفد سعودی عرب میں اپنے سفارتی مشن کی بحالی کیلئے دارالحکومت ریاض پہنچ چکا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سات سال سے تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد ایرانی وفد سعودی عرب میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے ریاض پہنچا ہے۔

کچھ دن پہلے سعودی وفد نے بھی ایران میں سفارتی مشن کی بحالی کیلئے تہران کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل چین میں دونوں حکومتوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان تاریخی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے میں امن اور استحکام لانے کے عزم کا ظاہر کیا گیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کے مطابق ایرانی تکنیکی وفد بدھ کی دوپہر ریاض پہنچا اور سعودی حکام نے اس کا استقبال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے