صفحہ اول / آرکائیو / پاکستان دس لاکھ افراد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

پاکستان دس لاکھ افراد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دے گا

حکومت پاکستان نے مصنوعی ذہانت (AI) میں 10 لاکھ افراد کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے اے آئی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے، اور اے آئی اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کیا جائے گا۔آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر AI کے لیے سالانہ 30 فیصد فنڈنگ فراہم کرے گا، اور سرکاری ملازمین، ٹیکنوکریٹس اور دیگر متعلقہ عملے میں AI کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک مہم بھی چلائی جائے گی۔

اے آئی کو پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر ایجوکیشن کا حصہ بنایا جائے گا۔ AI میں تحقیق کرنے والے طلباء کو فنڈنگ، اشاعت کی فیس اور سفری گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔زیادہ سے زیادہ 1000 AIریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹس کو مالی مدد دی جائے گی۔ اے آئی سینٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں قائم کیے جائیں گے۔AI ٹیکنالوجیز کا استعمال تمام شعبوں بشمول زراعت، مالیات وغیرہ میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے