لیڈ

ترقی پذیر ممالک کو عالمی وباؤں سے بچانے کیلئے مالی وسائل مہیا کریں، نگران وزیراعظم

نیویارک – نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کاسامنا ہے، پائیدار ترقی کے لئے یکساں ترقی ضروری ہے۔ نیویارک میں ایس ڈی جیز سربراہان میں فنانس اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے نفا ذکے ذرائع کے ڈائیلاگ میں اظہار خیال کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایجنڈا 2030 کو اپنانے کے 8 سال بعد ایس ڈی جی اہداف کے حصول پر صرف 12 فیصد پیش رفت ہوسکی ہے۔ معاشی ناہمواری پائیدار ترقی کےاہداف کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔ کرونا کی عالمگیر وبا ، موسمیاتی اور تنازعات کے متعدد بحرانوں نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دیاہے۔غربت اور غذائی تحفظ میں ان تنازعات کے سبب اضافہ ہوا ہے جبکہ اس میں اخلاقی طور پر دیوالیہ عالمی مالیاتی ڈھانچے کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان موسمیاتی انصاف کا متمنی ہے جس میں موسمیاتی فنانس میں سالانہ 100 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل اس کا نصف حصہ موسمیاتی موافقت کے لئے مختص کرنے اور نقصانات کے لئے فنڈ کا فوری آغاز شامل ہے۔ وزیراعظم نے ایس ڈی جیز سربراہ اجلاس کے اعلا میہ میں پاکستان اور دیگر ترقی پذیرممالک کی طرف سے پیش کی گئی بہت سی تجاویز کو شامل کرنے کا خیر مقدم کیا، ان …

مزید پڑھیں

9 مئی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

لاہور – پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے مقدمات میں بغاوت کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن لاہور انوش مسعود کا کہنا تھاکہ چیئر مین پی ٹی آئی کےخلاف بغاوت پراکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں اور چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کےچالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں ہیں اور 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120 بی لگادی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ رواں ماہ 62 مغوی بچوں کو بازیاب کراکر ملزمان گرفتار کیے، 61 خطرناک اشتہاریوں سمیت542 اشتہاری، 783عدالتی مفروراور 329 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے۔

مزید پڑھیں

بھارت کی دہشت گردی کینیڈا تک پہنچ چکی، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

اسلام آباد – ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ سال 2016 میں بھارتی را کے کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا، بھارت کا حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈین ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے، بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نگراں وزیرِاعظم کے دورۂ نیویارک کے حوالے سے کہا کہ نگراں وزیراعظم ایک مختصر وفد ساتھ لے کر گئے ہیں ، انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، نگران وزیراعظم نے ترقی یافتہ دنیا سے 100 ارب ڈالر کے فنڈ کو فعال کرنے پر بھی زور دیا، وہ آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں بھارت کی طرف سے ایک سکھ کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، بھارت کی کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ چکا۔ ترجمان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ترکیے کے صدر اردگان کے بیان کو سراہتے ہیں، ترکیے نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کی …

مزید پڑھیں

نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر سیاستدانوں کے کرپشن کیسز بحال

اسلام آباد – نواز شریف، آصف زرداری سمیت دیگر سیاست دانوں کے کرپشن کیسز نیب نے بحال کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے احتساب عدالت کو باقاعدہ خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف 80 کرپشن کیسز بحال کرنے کا کہا گیا ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے پیش نظر اسلام آباد کی نیب کورٹ میں 80 کرپشن کیسز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں احتساب عدالت کے رجسٹرار کو خط میں بتایا گیا ہے کہ کل کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 80 کیسز بحال کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب کورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا۔ نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا ہے۔ نیب فہرست کے مطابق کل ریکارڈ عدالت …

مزید پڑھیں

پاکستان اور سعودی وزرائے خارجہ کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک – پاکستان اور سعودی عرب نے تمام شعبوں بالخصوص معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے ساتھ ملاقات کی ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ جیلانی نے سعودی قیادت کا پاکستان کے لیے فراخدلانہ اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، جس نے خاص طور پر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی تشکیل سے آگاہ کیا تاکہ GCC کے رکن ممالک بالخصوص مملکت سعودی عرب سے ممکنہ سرمایہ کاری کو آسان اور تیز تر بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند پاک سعودی تعاون کو تیز رفتار اور بڑھایا جانا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا جو نہ صرف دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ایک اہم پل کی حیثیت رکھتا ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور …

مزید پڑھیں

شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیاکی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

لاہور – پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے۔ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔ واضح رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے ، اس انکشاف کے بعد پاکستانی کوہ پیما نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اگرچہ شہروز کاشف اور ان کے ساتھ سرباز علی کی سمٹ کو قانونی تسلیم کرلیا گیا تھا لیکن دونوں ماونٹینیئرز نے اعلان کیا تھا کہ وہ اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے حقیقی سمٹ تک جائیں گے۔ پاکستان کے ساجد سدپارہ نے گزشتہ سال مناسلو کے حقیقی سمٹ کو سر کیا تھا۔ واضح رہے کہ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بھی ہیں ، شہروز 17 برس کی عمر میں سطح سمندر سے 26 ہزار 400 فٹ کی بلندی پر واقع پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں، وہ براڈ پیک پر پاکستانی پرچم لہرانے والے سب سے کم عمر کوہِ پیما بھی ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے شہروز اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، اناپورنا ، کے ٹو، کنچنگجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور ٹو سر کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں

پرینیتی،راگھو کی شادی: سنگیت میں 90 کی دہائی کا میوزک ہوگا

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اورعام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر کو ہوگی۔ بالی ووڈ کی شاندار شادی سے متعلق اب کچھ اورتفصیلات سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کا مینو پنجابی پکوانوں پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ سنگیت کی تقریب میں 90 کی دہائی کا میوزک رکھا گیا ہے جو مہمانوں کو 90 کی دہائی کے دور میں واپس لے جائے گا۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا کی شادی 24 ستمبر کو اُدے پور میں ہوگی۔زیادہ تر تقریبات ادے پور کے لیلا پیلس میں ہونگی،شادی کی تقریب کا مقام تاج جھیل ہو گا۔ شادی سے قبل پنجابی مینو کی خبر سا منے آئی ہےکیونکہ دلہا اور دلہن دونوں پنجابی ہیں۔ شادی اُدے پور میں منعقد کی جارہی ہو تو مہمانوں کو راجھستانی پکوان بھی پیش کیے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرانی یادیں پوری شادی کا موضوع ہوگا۔سنگیت کی تقریب سے شروع ہونے والے تمام فنکشنز ایک ہی موضوع پر ہوں گے۔ اس کے علاوہ دولہے کی انٹری کے بارے میں توقع کیا جارہا ہےکہ وہ گھوڑے کی بجائے کشتی پر ہوگی۔جوڑے نے اپنے مہمانوں کے لیے کچھ سیاحتی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ انکی شادی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے 5 ڈیجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی

کراچی – اسٹیٹ بینک نے جدت طرازی اور مالی شمولیت کے فروغ اور عوام کو سستی ڈجیٹل مالی سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں 5 ڈ یجیٹل ریٹیل بینکوں کے قیام کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ان بینکوں کے نام ہیوگو بینک لمیٹڈ، کے ٹی پاکستان بینک لمیٹڈ، مشرق بینک پاکستان لمیٹڈ، رقمی اسلامی ڈجیٹل بینک لمیٹڈ اور ٹیلی نار مائکروفنانس بینک لمیٹڈ ہیں۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکوں کے قیام کے لیے جنوری 2023ء میں پانچ کامیاب درخواست گزاروں کو این او سی جاری کیے تھے۔ ضروری شرائط مکمل کرنے کے بعد ان اداروں کو اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ مرکزی بینک میں منعقد تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان میں ڈیجیٹل انداز کی بااختیار بینکاری کے روشن اور جدت طراز مستقبل کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی خاطر اسٹیٹ بینک پوری طرح تیار ہے۔

مزید پڑھیں

سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کا سخت اقدام، اعلیٰ ترین بھارتی سفارتکار ملک بدر

اوٹاوا – سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈا نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے بھارت کے اعلیٰ ترین سفارتکار کو کینیڈا سے ملک بدر کردیا۔ بھارتی سفارتکار کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا سربرا ہ تھا، سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کینیڈین حکومت نے بھارت کے ہیڈ آف انٹیلی جنس کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے جس کی کینیڈین وزیر خارجہ ملینی جولی نے تصدیق کی ہے۔ وینکوور میں 10 ستمبر کو خالصتان کے حق میں ہونے والے ریفرنڈم میں 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا، ریفرنڈم میں مظاہرین کی جانب سے ہردیپ سنگھ کے مبینہ قتل میں ملوث بھارتی سفارت کاروں کی تصاویر والے بینر اور پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے۔ کینیڈین حکومت پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے شدید دباؤ تھا، تحقیقات پر بھارت کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے سینئر بھارتی سفارتکار اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے مقامی سربراہ کو فوری طور پر ملک سے نکلنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر قتل کا الزام ثابت ہوگیا تو یہ ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی ہوگی۔ قبل ازیں کینیڈین پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہو سکتی ہے، قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، …

مزید پڑھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور – چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے لہٰذا بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے لہٰذا الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرے۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات اب سب کو نظر آ رہی ہے اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے، بہتر ہوتا لیول پلیئنگ فیلڈکے معاملےکو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے ایڈریس کیاجاتا، ہمارےلیول پلیئنگ فیلڈ کے تحفظات خصوصی طور پر ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تکمیل کیلئے اصول واضح ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سندھ میں ترقیاتی بجٹ استعمال کرنےکی اجازت نہ ہو اور دیگرصوبوں میں ہو، پنجاب اور وفاق میں ترقیاتی اسکیموں پرکام جاری ہے، ڈیولپمنٹ سے متعلق وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ایک جیسی ہونی چاہیے، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیلئے روایت ایک جیسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا شروع سےمطالبہ ہے کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے، نوازشریف نے واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا ہے تو پیپلزپارٹی ویلکم کرےگی، ہم بھی اپنے کیسز کو فیس کرنےکے لیے تیارہیں، امید ہے نواز …

مزید پڑھیں