راولپنڈی – بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 شہری شہید اور 3 فوجیوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 نومبر کو موٹرسائیکل سوار خود کش بمبارنے بنوں ضلع کے جنرل علاقے بکہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ، سات زخمی اور تین فوجی بھی زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں 26 نومبر کو خود کش دھماکا کرنے والا افغان شہری نکلا۔ بیان کے مطابق خود کش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا۔ دہشت گرد کا نام رابن اللہ ولد خانور گل جبکہ اُس کا تذکرہ نمبر 08916164 ہے۔ رابن اللہ 26 نومبر کو افغان شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخل ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیںآرمی چیف کی امام کعبہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی – آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمیدکی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امام کعبہ کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی ،خطبے میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں۔ واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیںریاست کے علاوہ کسی گروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، آرمی چیف
روالپنڈی – چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یاگروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے،ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کارروائی قبول نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے ترجمان شعبہ ابلاغ عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے علمائے کرام ومشائخ نے ملاقات کی ، جس میں علمائے کرام ومشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی اور دہشت گردی اور فرقہ ورایت کی مذمت کرتے ہوئے علمائے کرام کا ملک میں امن واستحکام لانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کاعزم کیا۔ علمائے کرام ومشائخ نے جنرل حافظ عاصم منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور اہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی کی مذہب کی مسخ شدہ تشریحات کااسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیںوزیرستان: بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک
پشاور – خیبرپختونخوا میں دو واقعات میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔ ایک اور واقعے میں، جنوبی وزیرستان کے ضلع سرویکائی کے عام علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں دو بہادر سپاہی؛ سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہو گئے۔ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیںغیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آرمی چیف
کراچی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے اسپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج کراچی کا دورہ کیا اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی اور نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات زیر غور آئے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے اسپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے …
مزید پڑھیںملکی ترقی و استحکام کیلیے ایک دوسرے کیساتھ تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف
راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج کے پی کے کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معیشت کے فروغ کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ اجلاس میں آرمی چیف کو منشیات اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے انسداد کے لیے کی گئی کارروائیوں کے علاوہ ملکی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ ایپکس اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک تھے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ شرکا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیںکوئٹہ – فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، فوجی جوان شہید
کوئٹہ – ولی تنگی کوئٹہ کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا صوبیدار شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 14ستمبر کو دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جہاں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مزید پڑھیںچترال بارڈر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 12 دہشت گرد ہلاک، 4 فوجی شہید
راولپنڈی – جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیاتاہم پاک فوج نے بہادری سے مقابلہ کرکے دہشت گردوں کا یہ حملہ پسا کردیا اور بارہ دہشت گرد مارے گئےجبکہ چار فوجی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 ستمبر 2023 کو جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت اور ارتکاز کا پتا پہلے ہی لگا لیا گیا تھا اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ یہ معلومات بروقت شیئر بھی کی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ہماری پوسٹیں پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بہادر فوجیوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔فائرنگ کے تبادلے میں بارہ دہشت گرد مارے گئے جب کہ دشمن کی بڑی تعداد شدید زخمی ہوئی۔تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیننگ آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا …
مزید پڑھیںبنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، 9 سپاہی شہید ہو گئے
بنوں – جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب خودکش دھماکا کیا،جس سے9 اہلکار شہید، 5 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے کے قریب موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خودکش حملہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد فوج کے جوانوں نے علاقے میں ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیںبٹگرام: چیئرلفٹ آپریشن مکمل، تمام افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
بٹگرام – خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ میں پھنسے 8 افراد کو نکالنے کیلئے کئی گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا اور تمام 8 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آلائی پاشتو میں تار ٹوٹ جانے سے چیئر لفٹ پھنس کر ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 7 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے، تمام افراد کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ قبل ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات تک پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز نے چوتھی کوشش کے دوران 3 بچوں کو باری باری ریسکیو کرلیا جب کہ دیگر پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جی او سی ایس ایس جی نے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کے ریسکیو آپریشن کی خود قیادت سنبھال لی، ریسکیو آپریشن کو زمین سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ رات کے اندھیرے میں بھی اِس آپریشن کو جاری رکھا جا سکے۔ بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے تین طلبہ کا میٹرک کا رزلٹ آگیا ہے،بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے ہیں،نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبر لے کرکامیاب جبکہ اُسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی ہے، تینوں طلبہ گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام کے نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ واضح رہے کہ صبح تقریباً چھ …
مزید پڑھیں