صفحہ اول / Tag Archives: آرمی چیف

Tag Archives: آرمی چیف

آرمی چیف کی امام کعبہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمیدکی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن محمد حمید نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امام کعبہ کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان کے عوام کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس سے قبل امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نماز جمعہ پڑھائی ،خطبے میں امام کعبہ نے کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے، آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں۔ واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کیساتھ مکمل طاقت سے نمٹیں گے، پاک فوج

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں،اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ شرکا نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل، جس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہے اورجس کا دارالحکومت القدس شریف ہے کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے۔ فورم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار کیا، شرکا نے بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر معیشت کی پائیدار بحالی، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکیومنٹ رجیم کا نفاذ، غیر قانونی غیر ملکیوں …

مزید پڑھیں

نوجوان ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا مقابلہ کریں، آرمی چیف

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام خصوصی طور پر نوجوان نسل ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈہ کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہِ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے ادارے دشمن قوتوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکا کو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جس میں اسمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آرمی چیف نے معیشت کی بہتری کے لئے کئے گئے متعدد فعال اقدامات جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نتیجے میں معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا۔ جنرل سید عاصم منیر …

مزید پڑھیں

فلسطینی بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کیلیے فلسطینی بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیرصدارت جی ایچ کیو میں 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں غزہ-اسرائیل جنگ میں ہونے والی پیش رفت اور اسرائیل کی طرف سے طاقت کے استعمال کے باعث معصوم شہریوں کے جانی نقصان پرتشویش کااظہار کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل، ان کی سرزمین اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے کے لیے اپنے بھائیوں کے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے ربیع الاول کے مقدس مہینے کے دوران مستونگ، ہنگو اور ژوب میں شہید ہونے والے اہل کاروں کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مادر وطن کے دفاع میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مسلسل دی جانے والی عظیم قربانیوں کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر سے ریاست پوری …

مزید پڑھیں

غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے، آرمی چیف

کراچی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے اسپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آج کراچی کا دورہ کیا اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی اور نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے کچے کے علاقے میں آپریشن، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، سندھ میں ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر پیشرفت اور گرین سندھ کے اقدامات زیر غور آئے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے اسپیکٹرم کے خلاف کارروائیوں کو پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ وسائل کی چوری اور ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے …

مزید پڑھیں

ملکی ترقی و استحکام کیلیے ایک دوسرے کیساتھ تعاون بڑھانا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھانا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ فوج کے پی کے کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معیشت کے فروغ کی رفتار بڑھائی جا سکے۔ اجلاس میں آرمی چیف کو منشیات اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے انسداد کے لیے کی گئی کارروائیوں کے علاوہ ملکی سیکورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ ایپکس اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک تھے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ شرکا نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں

ایس آئی ایف سی اجلاس: کاروبار کیلئے ماحول بہتر بنانے پر زور

اسلام آباد – ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے میکرواکنامک چیلنجز، گورننس سے متعلق منصوبے پیش کئے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، اجلاس میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے مختلف عملی اقدامات کی منظوری دی گئی۔ نگران وزیراعظم نے مستقبل کی حکومت کی مضبوط بنیاد رکھنے پر زور دیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزارتیں عبوری حکومت کے پاس دستیاب وقت میں بہترین نتائج فراہم کریں۔ اجلاس میں وفاقی وزرا نے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مقامی وبیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کیلئےلائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو ریگولیشن کوموثربنانے کے جامع پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قلیل مدت کے باوجود معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، اقدامات کے نفاذ سے آئندہ حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد میں آسانی ہو گی۔

مزید پڑھیں

دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط کردار ادا کر رہا ہے، عالمی برادری کو پاکستان کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ امریکی یونیورسٹی کے طلبا کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہاروڈ یونیورسٹی کے38 رکنی وفد میں مختلف ممالک کے طلبا شامل تھے۔ آرمی چیف نے طلباء سے گفتگو میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرروشنی ڈالی۔ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کا بھی ذکر کیا۔ جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی صلاحیتوں کے حوالےسےروشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سےمتعلق رائےیہاں اپنےقیام کےدوران ذاتی تجربےکی بنیاد پرقائم کریں۔ پاکستان دہشتگردی کےخلاف دفاعی حصارکا کردار ادا کررہا ہے۔ عالمی برادری کو پاکستان کی بےانتہا قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا بھی تذکرہ کیا۔ آرمی چیف نے طلباء کو مقبوضہ کشمیرکی جغرافیائی حیثیت بدلنےکی بھارتی کوششوں سےآگاہ کیا۔

مزید پڑھیں

شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا، آرمی چیف

جنوبی وزیرستان – چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے عسمان منزہ کے قریب شیروانگی کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا کا استقبال کیا۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کو دورے کے دوران انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر نے تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کے خلاف لڑنے میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گردوں، ان سے وابستہ افراد اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام سے خطاب کیا، تقریب میں پاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹی کے 370 سے زائد طلباء نے شرکی کی۔ آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا، انہوں نے کہا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ملک کے امن، ترقی اور خوشحالی میں زیادہ کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا نوجوانوں کے لئے ضروری ہے وہ سچ، آدھا سچ، جھوٹ اور غلط معلومات کے درمیان فرق کو سمجھیں، آرمی چیف نے انارکی پھیلانے اورعوام میں عدم برداشت پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی دشمن قوتوں کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنیز کو سراہا، شرکاء کے سوال کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کے ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں۔ آرمی چیف نے کہا پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس اور ذات ایک دوسرے کے لیے برابر ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف نے کہا جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں