اسلام آباد – سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف بھی شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
مزید پڑھیںکسی ایجنسی کو شہریوں کے فون ٹیپنگ کی اجازت نہیں دی، وفاقی حکومت
اسلام آباد ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کے خلاف کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ وفاقی حکومت نے عدالت کو آگاہ کر دیا کہ کسی ایجنسی کو شہریوں کے فون ٹیپنگ اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی۔ جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے اور بشری بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا جس کےمطابق عدالت نے پوچھا کہ شہریوں کی الیکٹرانک سرویلنس اور کالز ریکارڈنگ کی صلاحیت کس ادارے کے پاس ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا وہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ اس سے متعلق مشاورت کریں گے، جس کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔ حکم نامے کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری دفاع و داخلہ اور چیرمین پی ٹی اے نے اپنا جواب جمع کرایا۔ حکومت کے جواب کے مطابق کسی ایجنسی کو شہریوں کے فون ٹیپنگ اور ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی اور شہریوں کے فون ٹیپنگ یا سرویلینس کے لئے جج سے وارنٹ لیا جا سکتا ہے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری آئندہ سماعت پر تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، وزیراعظم آفس بتائے فون ٹیپنگ کی اجازت دی گئی؟ کسی کو اختیار دیا گیا یا وارنٹ حاصل کیے گئے؟ وفاقی حکومت کی جانب سے اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو تفصیلات جمع کرائیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری متعلقہ وزارتوں اور حساس اداروں نے سربراہان سے معاونت لے سکتے ہیں، عدالت امید کرتی ہے کہ وفاقی حکومت مطلوبہ معلومات کے ساتھ ایک واضح رپورٹ پیش کرے گی۔ ہائی کورٹ نے آرڈر میں کہا …
مزید پڑھیںسائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ اور ضمانت کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے ہی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے خلاف سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مزید پڑھیںلاپتہ افراد کیسز پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مسنگ پرسنز کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کا لاپتہ ہونا ملک کی بدنامی کا باعث بنتا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے صحافی مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ لاپتہ افراد کیسز دنیا میں پاکستان کے نام پر سیاہ دھبہ لگا رہے ہیں۔ وزیراعظم اس عدالت میں پیش ہوئے لیکن انہوں نے بھی عدالت کو گمراہ کیا۔ اگلے وزیراعظم آئیں گے تو ان کی ترجیحات کچھ اور ہوں گی۔ یہاں لوگ لاپتہ ہوتے ہیں کیا آپ اس ملک کے ترقی کرنے کی امید رکھتے ہیں، کوئی ملک آپ کو ڈالر نہیں دے گا اگر آپ کے شہری محفوظ نہیں ہوں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں، آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے۔ عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں عدالت کے سامنے کہتی ہیں کہ ہم نے نہیں اٹھایا، ہر کوئی جانتا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں لوگوں کو لاپتہ کرتی ہیں۔ عدالتوں کو شہریوں کا لاپتہ کرنے کا عمل کسی طور برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ بار بار ڈائریکشنز جاری کرتے ہیں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہا، لوگ لاپتہ ہو جاتے ہیں لیکن ریاست کچھ بھی نہیں کرتی، ریاست طاقتور ہے لیکن لاپتہ افراد کے کیسز میں کہتی ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس معاملے پر …
مزید پڑھیںچیئرمین پی ٹی آئی کی9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست خارج کرنیکا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں درخواست ضمانت خارج کیے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سیشن عدالت کے فیصلوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان نو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ، تین انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت تھیں۔ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے 26 اگست کو 9 مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے سمیت 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیںسائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت ان کیمرہ کرنیکی درخواست دائر
اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست پیر کو سماعت کے لئے مقرر کردی، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی پیر کو سماعت کے لئے مقرر ہے۔
مزید پڑھیںپرویز الہٰی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
اسلام آباد – پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالہٰی کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پرویز الہٰی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس لائن اسلام آباد سے رہا کیا گیا تھا، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے دوبارہ حراست میں لیا، پولیس پرویز الہٰی کو دوبارہ پولیس لائنز کے اندر لے گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو تھانہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا ہے۔ پرویزالہیٰ کے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دن دیہاڑے پرویزالہیٰ کواغوا کر کے نامعلوم جگہ لے گئے، اس وقت تمام حدیں کراس ہو چکی ہیں، یہ آئین وقانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویزالہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور کسی قسم کا کوئی بیان نہ دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیںسزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی
اسلام آباد – توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔
مزید پڑھیںتوشہ خانہ کیس: کم دورانیے کی سزا بغیر نوٹس معطل ہوجاتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد – چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں بتایا ہے کہ عمران خان کی سزا میں چھ ماہ کی کمی ہوگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ عدالت سزا معطل کرے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہمیں سپریم کورٹ کا آرڈر ملا ہے، ماتحت عدلیہ سے غلطی ہوئی ہے تو اس کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹرائل کورٹ نے تین سال کی سزا سنائی، صدر پاکستان نے 14 اگست کو قیدیوں کی چھ ماہ سزا معاف کی، اس طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ ماہ کی سزا معاف کی جا چکی۔ لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ دائرہ اختیار کو طے کیے بغیر کارروائی آگے بڑھائی ہی نہیں جاسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی تین گراؤنڈز پر سزا معطلی کے لیے دلائل دوں گا، سب سے پہلے عدالت نے دائرہ اختیار کو طے کرنا ہے، ٹرائل کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو نظر انداز کیا، اور دائرہ اختیار کے معاملے پر تیسری بار بھی فیصلہ نہیں دیا، اس کیس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو اتھارٹی دے رہا ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران پر مشتمل ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کا کمپلینٹ دائر کرنے کا اجازت نامہ قانون کے مطابق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے …
مزید پڑھیں