اسلام آباد – الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔میڈیا کا کہنا ہے کہ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی، آئندہ عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔ ای سی پی نے ملک بھر سے مجموعی طور پر 1324 اعتراضات سُنے، الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کیا۔ الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرے گا۔
مزید پڑھیںخیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ تحلیل، صوبے کی نگرانی گورنر کو منتقل
پشاور – نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی اور صوبے کی نگرانی گورنر کو منتقل ہو گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق نئے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر اور کابینہ تشکیل دیے جانے تک گورنر اختیارات کااستعمال کریں گے۔ نئے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملہ پر قانونی ماہرین کنفیوژن کاشکار ہو گئے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے معاملہ سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے پاس جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر جلد کرنا ہوگا۔ صوبے کے آئینی سربراہ کا معاملہ ہے۔ سابق ویراعلیٰ اور اپوزیشن اتفاق نہ کرسکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آئے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ کی دوبارہ تقرری کا ایسا معاملہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔ سابق اے جی شمائل بٹ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر وزیراعلیٰ اور اپوزیشن نے کرنا ہے۔ 3 روز کے اندر لیڈر آف دی ہاؤس اور لیڈر آف دی اپوزیشن نے بیٹھنا ہوگا۔ اگر نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ کمیٹی یا پھر الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔آئین میں ایک ہی نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کا طریقہ کار ہے، دوسرے نگراں وزیراعلیٰ کا نہیں۔ اب دیکھنا ہے اس معاملے کو کیسے حل کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیںسپریم کورٹ کا 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنانیکا حکم
اسلام اباد – سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے اگر کسی سے فیصلے نہیں ہورہے تو وہ گھر چلا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تمام ضروریات پوری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کرے، انتخابات کا معاملہ تمام فریقین کی رضامندی سے حل ہو چکا ہے، عوام کو منتخب نمائندوں سے دور نہیں رکھا جاسکتا، امید کرتے ہیں ہر ادارہ پختگی اور سمجھ کے ساتھ چلے گا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا غیر آئینی طور پر اسمبلی تحلیل کرنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، حیران کن طور پر صدر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار نہیں تھا لیکن انہوں نے کی جبکہ صدر کے پاس تاریخ دینے کا جو اختیار تھا وہ استعمال نہیں کیا گیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا اگر میڈیا نے انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات پیدا …
مزید پڑھیںالیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے 11فروری کی تاریخ دے دی
اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں عام انتخابات کا شیڈول باضابطہ طور پر سپریم کورٹ کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کے وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ حلقہ بندیوں سمیت تمام تیاریاں 29 جنوری 2023 تک مکمل کرلی جائیں گی، جبکہ ملک بھر میں عام انتخابات 11 فروری کو ہوں گے۔ شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے، امیدواروں کی حتمی فہرستیں 3 سے 5 دن کے عرصے میں مرتب کی جائیں گی اور 5 دسمبر 2023 کو مکمل ہونے کی امید ہے۔ وکیل نے اپنی ٹائم لائن کو مزید واضح کرتے ہوئے وضاحت کی کہ 29 جنوری 2023، 5 دسمبر کو امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے 54 دن بعد آتا ہے۔ اس سے قبل، اسلام آباد سپریم کورٹ (ایس سی) نے اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر بروقت انتخابات کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ کیس میں درخواست گزاروں بشمول سپریم کورٹ بار، پی ٹی آئی اور دیگر نے استدعا کی کہ ملک میں عام انتخابات آئین کے تحت اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔ سماعت کے آغاز پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے فاروق ایچ نائیک کے ذریعے کیس میں مدعا علیہ بننے کی درخواست دائر کی۔ سپریم کورٹ نے درخواست منظور کر لی۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا …
مزید پڑھیںانتخابات 28 جنوری کو کرائیں: صدر، چیف الیکشن کمشنر نے 11 فروری کی تجویز دیدی
اسلام آباد – سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے الیکشن کمیشن حکام نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ملک کے آئندہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ پر مشاورت کی گئی، صدر مملکت اور چیف الیکشن کمشنر کی اہم مشاورتی ملاقات میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ وفد میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران شامل تھے، وفد نے صدر مملکت سے پولنگ ڈے کے حوالے سے مشاورت کی۔ میڈیا کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کی تاریخ پر اصرار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ وفد سمیت صدر ہاؤس سے واپس روانہ ہو گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد واپس الیکشن کمیشن دفتر پہنچ گیا جہاں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری و لیگل ٹیم شریک ہے، اجلاس میں صدر مملکت سے ملاقات کے بعد مشاورت کی گئی، اجلاس میں سپریم کورٹ کے لئے رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر مملکت عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ بارے خط لکھ دیا، خط میں الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کو 11 فروری کی تاریخ تجویز کر دی۔
مزید پڑھیںنوازشریف کے زیر صدارت اجلاس: ن لیگ کا بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ
لاہور – مسلم لیگ ن کا نوازشریف کے زیر صدارت پہلا اہم اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن نے بھی ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے یکم نومبر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چار نومبر کو شریف میڈیکل سٹی میں خصوصی جنرل کونسل رکھ لی۔ احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اب عدالتیں جھوٹے کیسز کا ازالہ کریں، انہوں نے کہا کہ فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، کئی جماعتیں ہماری بدترین مخالف تھیں لیکن قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال بولے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بددعا نہیں دی، بلکہ کہا تھا کہ جس نے ہمیں جھوٹ کا سہارا لے کر بند کیا وہ بھی اس سیل میں بند ہوگا، تو انہیں جھوٹ کی سزا مل گئی۔
مزید پڑھیںغیرقانونی تارکین کو مرحلہ وار بھیجا جائے گا، وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد – نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اپنے وطن واپس بھیجنے کے لئے ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، اس تمام عمل کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا جائے گا، انخلا کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں ہوئی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزرا نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات نے بتایا کہ غیر ملکی اور غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کے انخلا کے لیے وزیراعظم نے ایک ورک پلان کی منظوری دی ہے، جس کے تحت انہیں مرحلہ وار واپس بھیجا جائے گا۔ جن غیر قانونی لوگوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے وہ قانونی طریقے سے دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ہولڈنگ سینٹر کے قریب ترین مقام سے اپنے ملک بھیجا جائے گا، ہم سیاسی حکومت نہیں، ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، سیاسی جماعتیں کئی عشروں سے یہاں قائم ہیں، وہ ایک دوسرے سے رابطے بھی کرتی ہیں، اس رابطے میں انہیں ہماری مدد کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت کا رہنما حکومت سے ملنا چاہے تو ان کی خواہش کا احترام کریں گے۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ انخلا کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف ہے، کسی مخصوص گروہ کے خلاف نہیں، زیادہ تعداد افغانستان کے لوگوں کی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں …
مزید پڑھیںالیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کا انتخابات سے متعلق بیان رد کر دیا
اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان تاثرات کی تردید کی کہ ملک میں عام انتخابات میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ عام انتخابات کے حوالے سے صدر عارف علوی کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الیکشن باڈی نے کہا کہ “وہ انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے”۔ ای سی پی نے کہا کہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان حلقہ بندیوں کے اعلان کے فوراً بعد کیا جائے گا۔نئی حد بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا مرحلہ 27 اکتوبر کو مکمل ہو گا۔ تاہم، ای سی پی نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے جیسا کہ اس کے سابقہ بیان میں اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو کہا کہ انہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) صوبوں کی جانب سے اپنی حکومتوں کو خط بھیجنے کے بعد ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی کے الیکشن کمشنرز کو طلب کیا لیکن وہ ان سے ملنے نہیں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انتخابات کے حوالے سے وزیر قانون کو خط بھی لکھا تھا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ صدر الیکشن کی تاریخ پر سوال اٹھانا غیر مجاز ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر شکایات اٹھائی گئیں۔ علوی نے کہا کہ انہوں نے عام انتخابات 6 نومبر یا اس سے پہلے کرانے …
مزید پڑھیںالیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی
اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے وہ اس سے استفادہ کریں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام الناس 28اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ 25اکتوبر دی تھی، جس میں ووٹرز اپنی دی گئی معلومات غلط ہونے کی صورت میں درستگی کراسکتے تھے۔
مزید پڑھیںالیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
کوئٹہ – الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30 نومبر کو ہوگی، جس کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک دائر کی جا سکے گی۔ ٹریبونل 14 نومبر تک اپیلیں نمٹائیں گے، کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جاسکیں گے اور انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے۔
مزید پڑھیں