صفحہ اول / Tag Archives: شیخ رشید

Tag Archives: شیخ رشید

فیض آباد دھرنے پر کسی کا احتساب نہ ہونے سے سانحہ 9 مئی دیکھنا پڑا، سپریم کورٹ

اسلام آباد – سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے تناظر میں کسی کو ذمے دار نہ ٹھہرانے کی وجہ سے 9 مئی کے واقعات دیکھنے پڑے۔ فیض آبا دھرنا نظرثانی کیس سے متعلق گزشتہ روز (15 نومبر) کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ سپریم کورٹ نے جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے تناظر میں کسی کہ ذمے دار نہیں ٹھہرایا گیا، جس کے نتیجے میں 9 مئی کے واقعات دیکھنے پڑے۔ عدالت عظمیٰ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ 6 فروری 2019ء کو دیا گیا۔ فیصلے میں ماضی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے حوالے دیے جانے کے ساتھ آئندہ کے لیے تنبیہ کی گئی تھی، تاہم کم و بیش 5 سال گزر جانے کے باوجود بھی حکومتوں کی جانب سے فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔ عدالتی فیصلے میں میزد کہا گیا ہے کہ بعد ازاں فیض آباد دھرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستین بھی دائر ہوئیں، لیکن انہیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں ہوا۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے تناظر میں کسی کو ذمے دار نہیں ٹھہرایا گیا اور نہ ہی پرتشدد احتجاج پر کسی کا احتساب کیا گیا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ قوم کو 9 مئی جیسے واقعات دیکھنے پڑے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ شیخ رشید کے وکیل نے کہا میں نظرثانی درخواست …

مزید پڑھیں

نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، ہم آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی – سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں چلے پر ضرور گیا تھا، جن نہیں ہوں کہ تین جگہوں پر موجود ہوتا، اللہ نے مدد کی اور لال حویلی کو کھول دیا،چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ میں جیل بھی گیا توبھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معشیت درست کر دی، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں۔

مزید پڑھیں

چالیس دن کیلئے چلے پر گیا تھا، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ضدی انسان ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد – عوام مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی سیاست دان شیخ رشید احمد کئی روز کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے۔ شیخ رشید احمد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتاری کے بعد سے لاپتہ تھے جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا اور منظر عام پر آئے۔ مذکورہ انٹرویو آج نشر کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے اپنی روپوشی کے بارے میں بتایا کہ ’میں چالیس دن کے لیے چلے پر چلا گیا تھا اور انٹرویو اس لیے دینا چاہتا تھا کیونکہ اب یہ ایک رسم بن چکی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میری جماعت عوامی مسلم لیگ ہے جس کا میں سربراہ ہوں اور یہ سب سے چھوٹی سیاسی جماعت ہے، میرا تعلق اپنی جماعت سے تھا اور رہے گا، اسے ختم کررہا ہوں اور نہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اللہ نے زندگی میں پہلی بار چالیس دن لگانے کا موقع دیا اور چلے کے دوران مجھے کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ سب نے میرے ساتھ تعاون کیا اور سارے ایام خوش اسلوبی سے گزر گئے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور میں پہلے دن سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں اس کے ساتھ مجھے خود کو پاک فوج کا ترجمان ہونے پر، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ مشورہ دیا کہ فوج کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سائفر سے متعلق ہونے والی میٹنگ میں شامل تھا …

مزید پڑھیں

نگراں وزیرداخلہ بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، رانا ثنا اللہ

لاہور – مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ بیان دینے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ۔ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔ نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں۔ نواز شریف کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں ۔ نواز شریف نے ائرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے، یہ وزیرِ داخلہ یا وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا، یہ عوام کا فیصلہ ہو گا ۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔ دریں اثنا سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں۔ …

مزید پڑھیں