صفحہ اول / Tag Archives: پاکستان پیپلز پارٹی

Tag Archives: پاکستان پیپلز پارٹی

کوئی سمجھتا ہے کہ کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو ان کی بھول ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ آج کل کے حالات ایسے ہیں کہ سیاست میں مزا نہیں، کوئی سمجھتا ہے کسی کو زبردستی وزیراعظم بنا سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، عوام کو پرانے سیاستدانوں میں اب دلچسپی نہیں رہی، 70 سال والے اب گھر اور مسجد میں بیٹھیں۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں کی سیاست کرتی ہے، کوڑے مارے جائیں یا سزائے موت دی جائے، ہم اصول سے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد، مردان اور ہزارہ کے بعد آج پشاور کے ورکرز کنونشن میں موجود ہیں، پیپلز پارٹی کنونشن نوشہرہ میں بھی ہوگا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ جلسہ آپ کی طرف سے تاریخی تھا، کنونشن کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی ہے، ورکرز کنونشن میں مجھے بہت مزہ آرہا ہے، اگلا ورکرز کنونشن دیر میں پھر چترال میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اصولوں اور نظریات کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لیڈر نے بتایا یوٹرن لینا لیڈر کی نشانی ہے، یوٹرن لینا تو بزدلی کی نشانی ہے۔ چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر عمل کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، میرا مخالف غربت مہنگائی اور بے روزگاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو کبھی بھی لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں ملی مگر پھر بھی …

مزید پڑھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ ہو نہ ہو الیکشن پیپلز پارٹی ہی جیتے گی، بلاول بھٹو زرداری

کراچی – پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو نہ ہو الیکشن پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، تیر پر مہر لگا کر صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت بھی بنائیں گے، پہلی بار وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ اور میئر کراچی تینوں جیالے ہوں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم شہر اور پورے پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، کراچی کےعوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، ہم کھیلوں کےمیدان آباد کریں گے، نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ بھی دلوائیں گے، مہنگائی، بےروزگاری عروج پر ہے، جب عوامی حکومت ہوگی تو نوجوانوں کو روزگار دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہر ضلع میں کھیل کے میدان بنائیں گے، جلد الیکشن کمپین میں آپ لوگوں سےملاقات ہو گی، ٹکٹوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، امیدواروں کی شارٹ لسٹ بنائی جارہی ہے، جب تک حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوتیں تب تک امیدواروں کا اعلان نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی بھی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، پاکستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ کیا، 18 اکتوبر کو کارساز پر ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا، شہادتوں، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے باوجود ہم جیتے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایات نہ کریں، لیول پلیئنگ فیلڈ ہو یا نہ ہو ہم جیتیں گے، مسائل تو ہر صوبے میں موجود ہیں، الزام تراشی اگر کریں گے تو پھر …

مزید پڑھیں

ایک شخص کی واپسی کیلئے پاکستان کی جمہوریت، آئین اور الیکشن کو روکا گیا، بلاول بھٹو زرداری

کراچی – پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت، آئین اور الیکشن کو ایک شخص کی واپسی کیلئے روکا گیا، آج کے بعد ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، خود جگہ جگہ جاؤں گا، ایک ہی مطالبہ ہو گا الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرو۔ سانحہ کارساز کے حوالے سے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کو عوام کا مطالبہ ماننا پڑے گا، 90 دن سے زائد کی کڑوی گولی تب کھا سکتے ہیں جب الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دے، الیکشن میں تاخیر، ووٹ کی عزت نہیں بے عزتی ہے، انشاء اللہ جیت جیالوں کی ہوگی۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی بولے نہ بولے میں تو حق کا مطالبہ کروں گا، انہوں نے کہا کہ اُمید ہے ریاستی انتظامات کے بعد استقبال بھی بڑا ہو گا اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے مارا جا رہا ہے، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو فلسطین کے لیے بولنا پڑے گا، فلسطینی اکیلے نہیں، پاکستان کے عوام ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کو 16 سال گزر چکے ہیں، محترمہ شہید آمریت سے آزادی دلانے کے لیے ملک آئی تھیں، محترمہ شہید کی وطن واپسی ایک تاریخی دن تھا،آج ہم فلسطینیوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18 اکتوبر کو رات کے اندھیرے میں بزدل دہشت گردوں نے حملہ …

مزید پڑھیں

جمہوریت پسند سیاستدان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، بلاول بھٹو

جیکب آباد – پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ ہم پورا کرنے جا رہے ہیں۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہو رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کافی دیربعد جیکب آباد آنے کا موقع ملا، سیلاب متاثرین کےساتھ کیے وعدوں کو پورا کریں گے، سیلاب متاثرین کو پکے گھر بنا کر دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کو سولر کے ساتھ بھی لنک کریں گے، سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر سکیم کو پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی شروع کریں گے، پنجاب میں بھی سیلاب سے بہت تباہی ہوئی، ہم نے گھر، گھر جا کر کمپین کر کے پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے، صرف واحد پیپلز پارٹی ہے جو جلد الیکشن چاہتی ہے، ہم الیکشن جیتیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ ہر فورم پر فلسطین کی نمائندگی کی، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے، فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا معاملہ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہروقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد الیکشن ہو جائے تاکہ عوام کی خدمت کر سکیں۔ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے …

مزید پڑھیں

صدر واضح موقف نہیں دیتے، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، پیپلز پارٹی

لاہور – پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ آج کے اجلاس میں صدر کے خط، الیکشن اور ملکی مسائل زیر غور آئے، صدر عارف علوی ادھر کی بات کرتے ہیں نہ اُدھر کی، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ سی ای سی میٹنگ میں الیکشن سے متعلق غور کیا گیا، سی ای سی میٹنگ تاحال جاری ہے، میٹنگ میں آرا آرہی ہیں، سی ای سی میں اراکین اپنی رائے دیتے ہیں، کل سی ای سی میٹنگ کے حوالے سے کل مفصل پریس کانفرنس کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صدر کے پاس الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں ہے، خط لکھ کر الیکشن کے حوالے سےکنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس گزشتہ اجلاس کا تسلسل ہے، سی ای سی کل بھی جاری رہے گی، اجلاس میں تمام ارکان کے نکتہ نظر پیش ہونے کے بعد قیادت کوئی فیصلہ کرے گی، ہم الیکشن چاہتے ہیں تاکہ بے یقینی کی صورت حال سے نکل جائیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہم آہنگی کے ساتھ ہونا چاہیے، اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتی کہ حکومت میں شوگر اور سکیورٹی کے معاملات کس کے پاس تھے، ہم کوئی ضد نہیں کر رہے، حلقہ بندیاں بیشک کریں لیکن الیکشن جلد کرائیں، تاج حیدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، ٹرانسفر، پوسٹنگ کیسے ہو رہی …

مزید پڑھیں

گھر کے معاملات میں آصف زرداری کا پابند ہوں سیاسی فیصلوں میں نہیں، بلاول بھٹو

بدین – پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات 90 روز میں ہونے چاہئیں، یہ آئینی تقاضا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت آتی ہے توعوام دوست منصوبے شروع ہوتے ہیں، اب عوام قربانی دینے کے بجائے پوچھیں حکومت نے عوام کے لیے کیا کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہو گیا، اس سلسلہ میں بدین پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا ابھی اعلان نہیں ہوا، جیالوں نے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا، لوکل باڈی الیکشن میں واضح ہو گیا عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، انہوں نے کہا کہ آج عوام مشکل میں ہے، معاشی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے، آج عوام کے لیے بچوں کی فیسیں دینا مشکل ہو گیا ہے، لوگوں کو فکر ہے بجلی کے بل کیسے ادا کریں۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عام آدمی کے مسائل کا حل ہے، پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ معاشی بحران کا مقابلہ کیا، جیالے الیکشن کے لیے تیار ہیں، ایک بار پھر پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی، ملکی مسائل راتوں رات حل کرنے کا وعدہ نہیں کروں گا، پیپلزپارٹی کی حکومت میں عام آدمی کو ریلیف ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، نوجوان قیادت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی واحد چوائس ہے جو مشکلات سے نکال سکتی ہے، الزام تراشی …

مزید پڑھیں