صفحہ اول / Tag Archives: پاکستان

Tag Archives: پاکستان

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کےمطابق ڈھالنا اشد ضروری ہے، وزیر اعظم

دبئی – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت نقصان ہوا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالر کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی، اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا عالمی سطح پر بہت بڑا چیلنج ہے، کوپ 28 کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے 2 ریاستی حل پر یقین رکھتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، افغان مہاجرین کے حوالے سے آئین اور قانون کے مطابق حل نکالا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی

جنیوا – پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی ملی ہے جس میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش بری طرح ناکام ہوگئی۔ اقوام متحدہ میں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے لیے ہونے والے الیکشن میں بھارت نے پاکستان کو رکن منتخب نہ ہونے دینے کے لیے ایڑی چوڑی زور لگایا تھا۔ تاہم بھارت کو منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان 154 ووٹس لے کر 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔ علاوہ ازیں یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے لیے ہونے والے الیکشن میں بھی پاکستان نے 58 میں سے 38 ووٹ حاصل کرکے انتخاب جیت لیا جب کہ بھارت کو صرف 18 ووٹ ملے تھے۔ پاکستان اب دو سال کے لیے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔ خیال رہے کہ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے طور پر پاکستان کا انتخاب ملک کے لیے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔ یہ عہدہ یونیسکو کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے۔ پاکستان تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر عالمی سطح پر وکالت اور تعاون کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت پاکستان کو اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانے اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گی۔ یہ کامیابی ملک کے لیے باعث …

مزید پڑھیں

پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی بہت سی طاقتیں موجود ہیں، آصف زرداری

کوئٹہ – پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لیجانے والے لیڈر کو پیچھے کھینچنے والی بہت سی طاقتیں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور تمام پارٹی قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان میں ہر خوبی ہے، بلوچستان پاکستان کا دل ہے، افسوس ہے اسلام آباد اور دوسرے صوبوں کو نظر نہیں آتا کہ دل بلوچستان ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نظر آتا ہے بلوچستان پاکستان کا دل ہے، بلوچستان کی دھرتی کے نیچے بہت بڑا غم اور دکھ پھیلا ہوا ہے، ہم نے بلوچستان والوں کو اپنی دھرتی کا مالک بنانا ہے، پاکستان ایک ایکسپورٹ ملک تب بنتا ہے جب بلوچستان کے پاس پانی آتا ہے، ہم بلوچستان کو پانی دیں گے، ہمارے پاس فارمولے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ ہمارے پاس ملکی مسائل کے حل کیلئے فارمولے ہیں، میرے بیٹے نے پہلا نوجوان وزیر خارجہ بنکر پرچم اونچا کیا، آج لوگ بلاول بھٹو کو اس کی اپنی شناخت سے جانتے ہیں، ہم نے ہر موسم میں بلاول بھٹو کی سپورٹ، تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو نوجوانوں کا اور آنے والا کل کا لیڈر بنانا ہے۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ میرے پاکستان کا ہر بندہ باشعور اور محنت کش ہے، ہمیں اپنی عوام سے امیدیں ہیں، عوام پر ناز ہے، میں نے پاکستان کیلئے خواب دیکھے ہیں، میرے اور آپ کے بچوں نے یہاں رہنا ہے، یہاں بڑے ہونا ہے۔ …

مزید پڑھیں

پاکستان کے لیے کھیلنا ایک نشہ ہے، احمد شہزاد

اسلام آباد – پاکستان کے تجربہ کار بلے باز احمد شہزاد نے جاری قومی ٹی 20 کپ 2023/24 کے دوران قومی ٹیم میں واپسی کے امکان پر کھل کر بات کی۔ احمد شہزاد ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے انتخاب کے لیے ایک مضبوط کیس بنا رہے ہیں۔ لاہور وائٹس کے بلے باز نے اب تک دو میچوں میں 70.50 کی اوسط اور 146.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے 141 رنز بنائے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے موقع پر بین الاقوامی سطح پر واپسی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ قربانیاں پاکستان ٹیم میں جگہ پانے کے لیے دے رہا ہوں۔ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی دوسرے کے برعکس ایک نشہ ہے۔ پیسے اور دنیاوی مال کو ایک طرف رکھو، تم مرتے دم تک لڑتے ہو جب تمہیں ملک کے لیے کھیلنے کی اہمیت کا احساس ہو۔ “میرے پاس اسی طرح کے منصوبے ہیں۔ مجھے اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں ہے۔ میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے کسی بھی صورتحال سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘ تجربہ کار کرکٹر نے کہا کہ وہ ہر فارمیٹ اور کرکٹنگ لیگز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی کہ ان کی محنت کا صلہ ملے گا۔

مزید پڑھیں

پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالوں کیساتھ مکمل طاقت سے نمٹیں گے، پاک فوج

راولپنڈی – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں،اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی۔ شرکا نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل، جس کی بنیاد 1967 سے قبل کی سرحدوں پر ہے اورجس کا دارالحکومت القدس شریف ہے کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔ فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج پائیدار استحکام اور سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دینے میں ہے۔ فورم نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر و استبداد پر تشویش کا اظہار کیا، شرکا نے بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ اس موقع پر معیشت کی پائیدار بحالی، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری، وَن ڈاکیومنٹ رجیم کا نفاذ، غیر قانونی غیر ملکیوں …

مزید پڑھیں

بابر اعظم کا تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفے کا اعلان

لاہور – پاکستان کے معروف کھلاڑی بابر اعظم نے بھی ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہورہاہوں، کپتانی چھوڑنے کا مشکل فیصلہ تھا لیکن کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹس سے پاکستان کی نمائندگی جاری رکھونگا، نئے کپتان کے ساتھ اپنے تجربات اور اُس کی حمایت کے لیے ہروقت موجود ہوں، پی سی بی نے جو مواقع دیے اُس پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے، وائٹ بال فارمیٹ میں اعلیٰ مقام حاصل کرنا کوچز اور انتظامیہ کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔

مزید پڑھیں

اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیراعظم منتخب نہیں کریں گے، بلاول بھٹو

کراچی – پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس بار پاکستان کے عوام لاہور سے وزیر اعظم منتخب نہیں کریں گے، کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹو نے گزری اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ( کراچی کے) بلدیاتی انتخابات فروری کے الیکشن کا ٹریلر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ اس وقت بلدیاتی انتخابات جیتے جب ہم حکومت میں نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، ملک کو معاشی مسائل، غربت اور مہنگائی سے نجات دلانی ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہی غربت کے خاتمے اور روزگار کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان رابطے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے رابطے کی خبر پرانی ہے، ہم نے کسی جماعت کے لیے اپنے دروازے بند نہیں کیے ہیں، ہم اپنے منشور کے مطابق آگے بڑھتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم بلدیاتی اور صوبائی کے ساتھ وفاق میں بھی حکومت بنائیں گے۔ 8 فروری کو ثابت کردیں گے، فتح صرف تیر کی ہوگی۔ اس بار پاکستان کے عوام وزیراعظم لاہور سے منتخب نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین صدر مملکت کو الیکٹرول کالج مکمل ہونے تک عہدہ سنبھالنے کی اجازت دیتا ہے، مگر صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ نون لیگ آج مطالبہ کررہی ہے مگر ہم …

مزید پڑھیں

ورلڈ کپ: مسلسل چار شکستوں کے بعد پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف فتح

آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد بالآخر پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان نے 32.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا جبکہ افغانستان چھٹے اور سری لنکا ساتویں نمبر پر چلا گیا۔ پاکستان کی اننگز: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے کیا۔ دونوں نے ٹیم کو 128 رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی۔ عبداللہ شفیق 68 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے کپتان بابراعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 169 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 81 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 26 اور افتخار احمد 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کو اختتام تک پہنچایا۔ بنگلادیش کی طرف سے تینوں وکٹیں مہدی حسن میراز نے حاصل کیں۔ بنگلادیش کی اننگز: بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود …

مزید پڑھیں

ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: افغانستان نے پہلی بار پاکستان کو ہرا دیا

چنائی – انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے بدترین شکست دے دی۔ پاکستان کا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔ ابراہیم زادران 87 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں افغانستان کی پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔ میچ جیتنے کے بعد افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر آگیا تاہم پاکستان پانچویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ افغانستان کی اننگز: چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان کے 283 رنز کے تعاقب میں افغان اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 130 رنز پر گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر رحمان اللہ گرباز 65 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 190 کے مجموعی اسکور پر ابراہیم زادران 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کا شکار بنے۔ رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی اننگز: افغانستان کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم امام الحق 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر پر آںے والے محمد رضوان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل 25 رنز جبکہ کپتان بابراعظم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاداب خان اور افتخار احمد …

مزید پڑھیں

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کرلیا

اسلام آباد – پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا، آزمائشی ٹیسٹ کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ میزائل کی لانچنگ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے شرکت کی اور معائنہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔ صدر وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارک پیش کی ہے۔

مزید پڑھیں