صفحہ اول / Tag Archives: ڈاکٹر عارف علوی

Tag Archives: ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت نے ریاستی اداروں کی بہتر کارکردگی کیلئے 4 آرڈیننس جاری کر دیئے

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومتی اداروں میں عہدیداروں کی تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق 4 آرڈیننس جاری کر دیئے۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں، متعلقہ سیکرٹریز نے صدر مملکت کو آرڈیننس فوری جاری کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر مملکت کی جانب سے جاری کیے جانیوالے آرڈیننسز میں این ایچ اے ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 شامل ہیں۔

مزید پڑھیں

صدر اور نگران وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کا علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت

اسلام آباد – صدر مملکت اور نگران وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے شاعر مشرق کے 146 ویں یوم پیدائش پر ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یوم اقبال کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی ، شاعر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری قوم مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شاعری اردو زبان کی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے، آپ نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو سیاسی جلا بخشی اور ان کے اندر تحریک پیدا کی، آپ نے قوم کو خوابِ غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور خطبات سے قوم کی رہنمائی کی، سیاسی شعور بیدار کیا، آپ نے نوجوانوں کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا، خودی کا جذبہ اور "عقابی روح” بیدار کرنے کا سبق دیا، آپ چاہتے تھے کہ مسلمانانِ برصغیر بالخصوص نوجوان فلسفہ ِ خودی اپناتے ہوئے خود اعتمادی سمیت وہ صفات پیدا کریں جس سے وہ قوم کی تقدیر کو بدل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نہ صرف جدید علوم کے حصول کے بڑے حامی تھے بلکہ نوجوانوں کو قرآن حکیم سے رشتہ جوڑنے کا بھی درس دیا، کلامِ اقبال ہمیں پیغام دیتا ہے کہ شجاعت، حمیت، دانائی، اعلیٰ کردار، بہترین اخلاق، عزت ِنفس، دور اندیشی …

مزید پڑھیں

عام انتخابات 8 فروری کو ہونگے، صدر مملکت اور الیکشن کمیشن میں اتفاق

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے مابین عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا۔ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء بروز جمعرات کرائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کل 8 فروری کی تاریخ سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اعلامیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں معزز ممبران الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ الیکشن 8 فروری 2024ء بروز جمعرات منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کا انتخابات سے متعلق بیان رد کر دیا

اسلام آباد – الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان تاثرات کی تردید کی کہ ملک میں عام انتخابات میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ عام انتخابات کے حوالے سے صدر عارف علوی کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے الیکشن باڈی نے کہا کہ “وہ انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے”۔ ای سی پی نے کہا کہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان حلقہ بندیوں کے اعلان کے فوراً بعد کیا جائے گا۔نئی حد بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا مرحلہ 27 اکتوبر کو مکمل ہو گا۔ تاہم، ای سی پی نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے جیسا کہ اس کے سابقہ ​​بیان میں اعلان کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو کہا کہ انہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) صوبوں کی جانب سے اپنی حکومتوں کو خط بھیجنے کے بعد ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور کے پی کے الیکشن کمشنرز کو طلب کیا لیکن وہ ان سے ملنے نہیں آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انتخابات کے حوالے سے وزیر قانون کو خط بھی لکھا تھا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ صدر الیکشن کی تاریخ پر سوال اٹھانا غیر مجاز ہیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر شکایات اٹھائی گئیں۔ علوی نے کہا کہ انہوں نے عام انتخابات 6 نومبر یا اس سے پہلے کرانے …

مزید پڑھیں

عمران خان آج بھی میرے لیڈر ہیں، صدر نہ ہوتا تو جیل میں ہوتا، صدر عارف علوی

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف آج بھی میرے لیڈر ہیں، اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو میں بھی آج جیل میں ہی ہوتا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، انتخابات کے معاملے پر جب الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر معاملہ حل کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’ضرورت نہیں ہے‘۔ عارف علوی نے کہا کہ اگر میں حج پر نہ گیا ہوتا تو الیکشن ایکٹ 2017 میں کی جانے والی ترمیم پر دستخط نہ کرتا کیونکہ یہ آئین کے خلاف ہے، ایکٹ میں 57/1 کو تبدیل کیا گیا مگر میں نے اُس پر دستخط نہیں کیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو آج میں بھی جیل میں ہی ہوتا، چیئرمین تحریک انصاف میرے لیڈر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا بلکہ وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا، بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی ریفرنس بھیجنے سے انکار کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں امکان رہتا ہے کہ حکومت مدت پوری نہ کرپائے اور پاکستان بڑی مشکلات کے ساتھ جمہوریت کے راستے پر آیا ہے۔ انہوں نے اپنا عہدہ نہ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’آئین کہتا ہے نیا صدر منتخب ہونے تک موجودہ صدر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے گا، اگر میں عہدہ چھوڑ دوں تو یہ پاکستان کیلیے نامناسب ہے‘۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت کا فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پر سخت تشویش ہے۔ اپنے ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مزید خونریزی اور انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے، صورتحال فوری جنگ بندی کا تقاضا کرتی ہے کیونکہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تشدد اور تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے کام کرے۔

مزید پڑھیں

فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد – فواد حسن فواد نے نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا- فواد حسن فواد کی بطور نگران وفاقی وزیر حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افسران اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 (ون اے) کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر ان کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت نے 6 نومبر کو الیکشن کرانے کی تجویز دیدی

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط میں 6 نومبر 2023ء کو عام انتخابات کی تجویز دیدی۔ الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس بلالیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، اس لئے عام انتخابات 6 نومبر 2023ء کو ہونے چاہئیں۔ صدر مملکت کا خط میں کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 48(5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ اسمبلی میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ سے نوے دن کے اندر انتخابات کی تاریخ مقرر کرے۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ آرٹیکل 48(5) کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے عام انتخابات قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے 89 ویں دن یعنی پیر 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئینی ذمہ داری پورا کرنے کی خاطر چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے مدعو کیا گیا تاکہ آئین اور اس کے حکم کو لاگو کرنے کا طریقہ وضع کیا جاسکے، تاہم چیف الیکشن کمشنر نے جواب میں برعکس مؤقف اختیار کیا۔ صدر کا کہنا ہے کہ آئین کی اسکیم اور فریم ورک کے مطابق یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، آئین کے آرٹیکل 51(5) اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 17 کے تحت یہ ایک لازمی شرط ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت قانون و انصاف بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان جیسی رائے کی حامل ہے، چاروں صوبائی حکومتوں کا خیال ہے کہ انتخابات کی …

مزید پڑھیں

صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی آئینی مدت آج مکمل

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی آئینی مدت آج مکمل ہو رہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جبکہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد واپسی سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعائیں بھی کیں۔

مزید پڑھیں

شہدا ئے وطن کے قربانیوں کو خراج تحسین کے لئے یومِ دفاع مناتے ہیں، صدر مملکت

اسلا م آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے دنیا میں قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 6 ستمبر 2023 کو یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہاکہ ہمارا اپنا خطہ،جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کا منتظر ہے ۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔آج کا دن ہم سے وطن کی خودمختاری ، سالمیت اور وقار کو ہرچیز سے مقدم رکھنے کا بھی تقاضا کرتا ہے۔ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہدا مناتے ہیں۔ 58سال قبل آج ہی کے دن ہماری مسلح افواج اورپوری پاکستانی قوم نے غیر معمولی جرات اور بے مثال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا تھا۔

مزید پڑھیں