صفحہ اول / آرکائیو / شیری رحمان کی عدالت سے فل کورٹ بینچ کی درخواست پر نظر ثانی کرنے کی گزارش

شیری رحمان کی عدالت سے فل کورٹ بینچ کی درخواست پر نظر ثانی کرنے کی گزارش

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالت سے ہماری گذارش ہے کہ فل کورٹ بینچ کی درخواست پر نظر ثانی کرے، یہ صرف حکومت کا نہیں پوری قوم کا مطالبہ ہے، جس طرح بینچ تنازعات، تقسیم اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہ عدلیہ کی ساکھ اور تاثر کیلئے ٹھیک نہیں ہے، 9 ارکان پر مشتمل عدالتی بینچ3 ارکان تک محدود ہو گیا ہے۔

شیری رحمان نے ہفتہ کو سپریم کورٹ بینچ کے حوالے سے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ صاف ظاہر ہے یہ بینچ اپنی اکثریت کھو چکا ہے، فیصلے سے پہلے اگر بینچ متنازعہ ہو جائے تو وہ انصاف نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ایک بار پھر حکومت اور بار کونسل کی فل کورٹ بینچ کی استدعا مسترد کی گئی ہے، فل کورٹ بینچ کی درخواست مسلسل مسترد ہونے پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ اعلیٰ عدالت سے ہماری گذارش ہے کہ فل کورٹ بینچ کی درخواست پر نظر ثانی کرے کیونکہ یہ صرف حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اس بحران کا حل کورٹ کی اجتماعی دانش میں ہے،3 ججز پر مشتمل بینچ کا فیصلہ عدالتی اجتماعی دانش نہیں ہو سکتا، معزز ججز کو اندرونی تقسیم اور تنازعہ کو زائل کرنے کیلئے ایک ساتھ بیٹھنا چاہئے۔ شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کو اپنی ساکھ اور غیرجانبداری کے تاثر کو بحال کرنے کا یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے