صفحہ اول / آرکائیو / انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہو گیا
فائل فوٹو

انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہو گیا

آج جمعہ کے روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کیساتھ ہی امریکی ڈالر سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 9 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے کا ہو گیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط کے باعث گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں بھونچال آ گیا اور روپے کو بڑا جھٹکا لگا۔

جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 21 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 15 روپے تک مہنگا ہو گیا۔

روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمتِ خرید 19 روپے کے اضافے سے 266 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 50 پیسے اور قیمتِ فروخت 21 روپے کے اضافے سے 267 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 288 روپے 50 پیسے ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے