صفحہ اول / آرکائیو / صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کردیا۔

صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا اعلان کردیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 30 اپریل 2023 (اتوار) کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ کی تاریخ 30 اپریل سے 7 مئی 2023 کے درمیان تجویز کی تھی، اور مزید تجویز دی تھی کہ انتخابات ترجیحی طور پر اتوار کو کرائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے