صفحہ اول / آرکائیو / الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کیلئے گورنر خیبرپختونخواہ کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کیلئے گورنر خیبرپختونخواہ کو خط لکھ دیا

پشاور ( ہارون رشید ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان کے لیے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے گورنر کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔
خط میں سپریم کورٹ کے یکم مارچ کے حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ خیبرپختونخواکے گورنر کو الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد فوری طور پر کے پی کے اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ کا تعین کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے