اسلام آباد( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) وزیراعظم شہباز شریف نے کم ترقی یافتہ ممالک کو درپیش بڑے مسائل سے نمٹنے میں مدد دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کم ترقی یافتہ ممالک کے بارے میں اقوام متحدہ کی 5ویں کانفرنس میں انہوں نے دنیا کی بڑھتی ہوئی بے حسی اور عدم دلچسپی کے خلاف خبردار کیا ہے تاکہ کم ترقی یافتہ ممالک کو عدم مساوات، موسمیاتی تبدیلی اور عالمی سپلائی لائنوں میں بڑے پیمانے پر خلل کے مسائل سے نمٹنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ ‘کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے’ کا نعرہ ایک نئی بیداری کا مطالبہ کرتا ہے۔