صفحہ اول / آرکائیو / جامعہ پشاور میں مکمل تالابند ہڑتال کا اعلان

جامعہ پشاور میں مکمل تالابند ہڑتال کا اعلان

پشاور(ہارون رشید) پشاور یونیورسٹی ملازمین کی جائنٹ ایکشن کمیٹی نے منگل 7 مارچ سے یونیورسٹی کی مکمل بندش کا اعلان کیاہے۔
پشاور یونیورسٹی کے جائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے جاری تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز سے یونیورسٹی میں مکمل تالہ بندی ہوگی اور تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ امتحانات ، داخلہ اور دیگر انتظامی امور بھی معطل رہیں گے۔
اس کے علاوہ سنیٹیشن سٹاف بھی کوئی کام نہیں کرے گی اور تمام ہاسٹلز میں کچن بند رہیں گے۔
تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے چانسلر کی برطرفی، گزشتہ روز قتل ہونے والے سپروائزر ثقلین بنگش کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی تشکیل، جامعہ پشاور کو اسلحہ سے مکمل پاک کرنے، سیکورٹی گارڈ کے نفسیاتی معائنہ کرنے، اہلیت کو یقینی بنانے اور جامعہ پشاور میں عارضی بنیادوں پر تقرریوں کو ختم کرنے کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے