چارسدہ ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) شبقدر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ بھاری مقدار میں باردوی مواد اور ہینڈ گرنیڈ،ماٹرگولے برآمد کر کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ایس ایچ او تھانہ شبقدر داود خان نے گرفتار دہشت گرد اور برآمد بھاری اسلحہ و بارودی مواد میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں ہونے والے تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں، دہشت گردوم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کی احکامات کے مطابق ضلع بھر میں آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی پی او شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کی نگرانی میں تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ شبقدر داؤد خان نے بتایا کہ براستہ فاطمہ خیل قبرستان گشت کے دوران دو مشکوک اشخاص قبرستان میں داخل ہوتے ہوئے جن میں سے ایک کے ساتھ سفید پلاسٹک کی بوری تھی، جن کو روک تفتیش شروع کی، تسلی بخش جواب نہ ملنے پربوری کی تلاشی لے گئی بوری سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوئے، دونوں دہشتگرد کلعدم تنظیم کے دہشت گرد نکلے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد محمد اصغر عرف جلالے ولد فضل ربی سکنہ بیگ زئی شیرپاؤ جبکہ جہانزیب ولد اخترگل چارمنگ باجوڑ حال زرین اباد سوٹ مار سرڈھیری سے ہے۔
ملزمان کی قبضہ سے باردو 10 کلو۔پرائما کارڈ 93 فٹ، آر پی جی 7 گولے 2عدد بمعہ تین عدد آر پی جی 7 کارٹیجز،سیفٹی فیوز 6 فٹ،ڈیٹونیٹر 3 عدد،ریسیور 3 عدد جبکہ 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے گئے۔
گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں ہونے والے تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔