صفحہ اول / آرکائیو / آج کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور

آج کے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے شہرت مل جاتی ہے، کرشمہ کپور

ممبئی(آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) بھارت کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے وقت میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی مگر اب حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کرشمہ کپور کا کہنا تھا کہ آج کل کے نئے اداکاروں کو سوشل میڈیا کی وجہ سے بےحد آسانی سے شہرت مل جاتی ہے جبکہ 90 کی دہائی میں اداکاروں کے لیے پہچان بنانا بہت مشکل کام ہوتا تھا۔

48 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاروں کو اپنی پہچان بنانے کیلئے لڑنا پڑتا تھا۔ کرشمہ نے کہا کہ انہوں نے جس بھی فلم میں کام کیا وہ چاہے کسی بھی مقصد کیلئے بنائی گئی ہو ہٹ ہوئی ہو یا فلاپ مگر ان کیلئے مفید ہی ثابت ہوئی۔

یاد رہے کہ کرشمہ کپور جلد اپنی نئی ویب سیریز ’براؤن‘ کے ساتھ 3 سال بعد اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

کرشمہ کپور ابھینے دیو کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز براؤن میں کلکتہ کی پولیس آفیسر ریٹا براؤن کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے