صفحہ اول / آرکائیو / جو سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہوا وہی شہباز شریف کے ساتھ ہوگا، فواد چوہدری

جو سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہوا وہی شہباز شریف کے ساتھ ہوگا، فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو سردار تنویر الیاس کے ساتھ ہوا، وہی شہباز شریف کے ساتھ ہوگا۔ اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سردار تنویر اپنے خلاف فیصلے کو چیلنج کریں گے اور انہیں انصاف بھی ملے گا، قانون سب کیلئے برابر ہے۔

توہین عدالت کیس میں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر کو نااہل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے یہ چٹکلہ بھی چھوڑ دیا کہ مریم نواز نے شہباز شریف کو نااہل کروانے کا پورا بندوبست کردیا ہے۔

علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے وزیراعظم شہبازشریف کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ ہی تمام بحرانوں کا حل ہے، شہباز حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ویسے بھی شہبازشریف چند دن کے مہمان ہیں کیونکہ مریم نواز نے ان کی نااہلی کا پورا بندوبست کردیا ہے، شہبازشریف حکومت کا ایک سال بڑی بے شرمی کا ایک سال ہے، شہبازشریف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو شرم سے اس ایک سال کا ذکر ہی نہ کرتا۔

خیال رہے کہ آج آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے