صفحہ اول / آرکائیو / پی ٹی آئی نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، عمران خان قیادت کریں گے

پی ٹی آئی نے کل لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، عمران خان قیادت کریں گے

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کے مطابق کل دوپہر 2 بجے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ، ریلوے اسٹیشن سے داتا دربار پہنچے گی اور ریلی کی قیادت عمران خان کریں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے آج لاہور میں ریلی کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی نگران حکومت نے پی ایس ایل کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی جس کے بعد آج کی ریلی ملتوی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے