علیزے سلطان نے فیروز خان کے ساتھ طلاق کے بعد کی پہلی مرتبہ مداحوں کے ساتھ گفتگو کرنے کیلئے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق تمام سوالات کےمثبت جوابات دیئے۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ علیزے کیلئے طلاق کے بعد اکیلے بچوں کی پرورش اور ہمارے معاشرے کا سامنا کرنا کیسا رہا؟
جس پر علیزے سلطان نے جواب دیا کہ جب آپ کے ساتھ اللہ ہو، اہل خانہ ہوں اور چاہنے والوں کی دعائیں اور محبتیں ہوں تو سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔
ایک انسٹاگرام صارف نے سوال کیا کہ کیا طلاق کے بعد آپ زیادہ پُر اعتماد ہوگئی ہیں؟ جس کے جواب نے ان کا کہنا ہے کہ جب آپ کی بےقدری کرنے والا کوئی نہیں ہوتا تو آپ کھِل اُٹھتے ہیں۔
علیزے سلطان نے مداحوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ اگر مشکل وقت میں آپ لوگوں کا ساتھ نہیں ہوتا تو وہ زندگی میں آگے نہیں بڑھ سکتی تھیں۔
خیال رہے کہ علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑی نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔