صفحہ اول / آرکائیو / رمضان میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولے جائیں گے، مسجد نبوی انتظامیہ

رمضان میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولے جائیں گے، مسجد نبوی انتظامیہ

مدینہ منورہ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان میں مسجد نبوی کے تمام دروازے کھولے جائیں گے،سعودی نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں سکیورٹی امورکے نگران سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے تمام دروازے کھول دیے جائیں گے۔سعودالصاعدی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی کے مجموعی دروازوں کی تعداد 100 ہے جو مسجد کی چاروں سمتوں میں ہیں تاکہ ہرجانب سے آنے والوں کو آسانی ہواورانہیں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی کےصحن کی چھت پرجانے کے لیے خودکار زینے مکمل طورپرکام کررہے ہیں جبکہ دیکھ بھال اوراصلاح ومرمت کی ٹیمیں بھی ہمہ وقت موجود ہوتی ہیں۔ مسجد نبوی میں افطار کرانے والوں کےلیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت افطاری دسترخوان لے جانے کےلیے دروازوں کو مخصوص کیاگیا ہے تاکہ عام لوگوں کوآمد ورفت میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے