جدہ( آن لائن پاکستان ڈیجیٹل) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاربار کے آغاز میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونا 238.48 ریال، 22 قیراط 218.61 اور 18 قیراط 178.86 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.67 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,962.71 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,056.17 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,243.10 میں دستیاب رہی۔