صفحہ اول / Tag Archives: مسلم لیگ (ن)

Tag Archives: مسلم لیگ (ن)

نوازشریف اور فضل الرحمان کی اہم ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت

لاہور – مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات لاہور میں ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عام انتخابات کے انعقاد اور ممکنہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مشاورت ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں کا ملکر آگے چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا

اسلام آباد – اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر فلیگ شپ ریفرنس میں نیب کی اپیل خارج کردی۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد سے بری ہونے کے بعد کہا کہ میں نے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے۔ مریم نواز کا ٹویٹ: مریم نوازشریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان ظلم سہنے کے باوجود اپنے معاملات اللّہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے تو وہ پوری دنیا کے سامنے انسان کو کس طرح سُرخرو کرتا ہے، یہ اس کی ایک مثال ہے ! شکر الحمد للہ۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

لاہور – مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کا انتخابی اتحاد ہوگیا اور دونوں سیاسی جماعتوں نے آئندہ عام انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم اورمسلم لیگ ن 8 فروری کا الیکشن مل کر لڑیں گی۔ قبل ازیں دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے جبکہ ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شامل تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کی معاونت کی۔ سابق وفاقی وزیر ایاز …

مزید پڑھیں

نوازشریف کے زیر صدارت اجلاس: ن لیگ کا بھی فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

لاہور – مسلم لیگ ن کا نوازشریف کے زیر صدارت پہلا اہم اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن نے بھی ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن نے یکم نومبر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چار نومبر کو شریف میڈیکل سٹی میں خصوصی جنرل کونسل رکھ لی۔ احسن اقبال نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتہ ہے نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اب عدالتیں جھوٹے کیسز کا ازالہ کریں، انہوں نے کہا کہ فوری طورپر آئین کے تحت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونے چاہئیں، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، کئی جماعتیں ہماری بدترین مخالف تھیں لیکن قومی معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر آئندہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ کے سوال پر تین سوال سامنے رکھ دیئے، بولے کہ وہ کون سے لقمان حکیم و افلاطون نے مشورہ دیا تھا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن بینچوں کے بجائے استعفے دے کر باہر آئے اور کے پی و پنجاب اسمبلی حکومت سے دستبردار ہوگئے۔ ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال بولے کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بددعا نہیں دی، بلکہ کہا تھا کہ جس نے ہمیں جھوٹ کا سہارا لے کر بند کیا وہ بھی اس سیل میں بند ہوگا، تو انہیں جھوٹ کی سزا مل گئی۔

مزید پڑھیں

پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف کا نواز شریف کو فون

لاہور – نواز شریف کی پاکستان آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے سلسلہ میں استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو فون پر اہم ہدایات دیں، اس موقع پر سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نوٹ: پی پی ایس (پاکستان پریس سروس) کا کسی بھی خبر، تبصرے، تجزیے یا کسی بھی مضمون نگار / کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ تحریر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@ppsnews.org پر ای میل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد – مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کی کوئی امید نہیں ہے، نواز شریف ایک عرب ملک سے 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ اسحاق ڈآر نے کہا کہ واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے، کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سے قانون کے مطابق معاملات طے کیے جائیں گے، اگر کسی نے ملک کا پیسہ چرایا ہے تو قوم کو جواب دینا ہوگا، ہم اقتدار میں آنے کے بعد دوبارہ معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں

نواز شریف کی واپسی میں کوئی تبدیلی نہیں، وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، عرفان صدیقی

لندن – مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپسی کے پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کردی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو حتمی شکل دےدی گئی، ان کا 21 اکتوبر کو واپسی کا پروگرام فائنل ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف آئندہ چند روز میں عمرےکیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمرہ ادائیگی کے بعد وہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے وطن واپسی پروگرام میں کسی بھی تبدیلی کی تردید کرتا ہوں، ان کی واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کاکوئی مشورہ نہیں ملا، اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خود ساختہ کہانیوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی گروپ کا نواز شریف کوپاکستان آنےکا پروگرام تبدیل کرنےکے مشوروں کی خبریں جعلی ہیں، مسلم لیگ میں کوئی مفاہمتی یا مزاحمتی گروپ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ٹکراؤ سے گریز پر اتفاق ہو گیا

اسلام آباد – سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں دو ہفتہ قیام کے بعد پاکستان روانہ ہو گئے، اسحاق ڈار دبئی سے ہوتے ہوئے وطن واپس پہنچیں گے۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں، مسلم لیگ قیادت کی لندن میں ہونے والی میٹنگز میں آئندہ دنوں میں پارٹی بیانیہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے اہم مشاورت فراہم کی، لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ میڈیا کے مطابق میٹنگز میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی، ن لیگ کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی گرداب سے نکالنا ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق میٹنگز میں اس بات پر بھی اتفاق پایا گیا کہ انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے بھی گریز کا فیصلہ ہوا۔ میٹنگز میں پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیا گیا، مسلم لیگی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان مستقبل میں مفاہمت کیلے فروغ کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیرداخلہ بیان دینے سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، رانا ثنا اللہ

لاہور – مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر داخلہ بیان دینے سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بیان کو ’حد سے تجاوز‘ قرار دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے ۔ نواز شریف کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی ۔ نواز شریف پر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور نیچے عوام کی فورس ہے۔ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سرفراز بگٹی، نواز شریف کے بارے میں بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ۔ نواز شریف جیلوں اور فورس کا سامنا کرچکے ہیں۔ نواز شریف کی فکر چھوڑیں، اپنے کام پہ توجہ دیں ۔ نواز شریف نے ائرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے، یہ وزیرِ داخلہ یا وفاق کا فیصلہ نہیں ہوگا، یہ عوام کا فیصلہ ہو گا ۔ نواز شریف ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔ دریں اثنا سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں۔ …

مزید پڑھیں

نوازشریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں، شہبازشریف

لندن – مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو ملک واپس آ رہے ہیں، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کے استقبال کی تیاری کریں، نوازشریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، قائد مسلم لیگ ن کی واپسی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف دورمیں ساڑھے 3 فیصد مہنگائی تھی، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہوگا تو جواب گول کر گئے۔

مزید پڑھیں